حرکت المجاہدین یا حرکۃ المجاہدین افغان جہاد کی اہم تنظیموں میں شمار کی جاتی تھی جو بعد میں حرکت الانصار میں ضم ہو گئی تھی تاہم چند سال بعد حرکت المجاہدین نے رجعت کی اور دوبارہ پرانے نام سے کام کرنے لگی۔ بعد ازاں امریکا نے اس کو دہشت گرد ‍قرار دے دیا اور حکومت پاکستان نے اس پر پابندی عائد کردی۔ حرکت المجاہدین تحریک الاسلامی طالبان کی قریبی حلیف سمجھی جاتی تھی۔