حسب حال (ٹی وی پروگرام)
فائل:حسبِ حال لوگو.jpg | |
نام | حسب حال |
آغاز | 2009 |
ملکیت | دنیا نیوز |
ملک | پاکستان |
ویب سائٹ | حسبِ حال |
حسب حال دنیا نیوز پر نشر ہونے والا سیاسی مزاحیہ پروگرام ہے۔ اس کا آغاز 2009 میں ہوا۔ اس کے میزبان جنید سلیم ہیں جبکہ ناجیہ بیگ اور سہیل احمد مہمان کی حیثیت سے کردار ادا کرتے ہیں۔2014ء سے نواز انجم بھی پروگرام میں شامل ہو چکے ہیں اور تقریبا ہر قسط میں جلوہ گر ہوتے ہیں۔
تصور
ترمیمحسب حال کا بنیادی تصور آفتاب اقبال نے دیا جو کو عزیزی کے نام سے اپنے مزاحیہ کالم میں کردار وضع کیا کرتے تھے۔ اس کے پہلے میزبان بھی آفتاب اقبال ہی تھے۔ آفتاب اقبال کے پروگرام کو خیر آباد کہنے کے بعد جنید سلیم کو اس کا میزبان بنا دیا گیا۔
مقاصد
ترمیمپروگرام میں عام طور پر معاشی اور معاشرتی مسائل کو مزاحیہ انداز میں زیر بحث لایا جاتا ہے۔ سہیل احمد بطور عزیزی کردار ادا کرتے ہیں۔ سیاسی معاملات کو طنزیہ انداز میں پیش کر کے ناظرین کو محظوظ کیا جاتا ہے۔
پروگرام کے حصے
ترمیمپروگرام کے درج ذیل حصے ہیں:
- ادب پارے
- بیت بازی
- حسب ماضی
- حسب ڈاک
- انٹرویو
- خبروں پر تبصرہ
- مخبریاں
- آف بیٹ حسب حال
- سیاسی فلم
- تو تو-میں میں
پیروڈی
ترمیمعزیزی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کا روپ دھار کر ان کی پیروڈی کرتے ہیں۔ کچھ پیروڈیز درج ذیل ہیں:
فیکا | فیکا ایک غریب خاندان کا فرد ہے جن کو اپنی ضروریاتِ زندگی کے لیے مشکلات درکار ہوتی ہیں۔ فیکے کی صورت میں سہیل احمد معاشرے کے نچلے طبقے کی عکاسی کرتے ہیں۔ |
---|---|
پی-کیو-ان | مکمل نام پرویز قیصر نصیر ہے جو ایک بدعنوان سیاست دان ہے۔ عام طور پر انتخابات اور جلسوں کے موضوع زیرِبحث آتے ہیں۔ |
دیما | دیما دراصل ایک بیمار شخص ہے جو کو اس وقت بلایا جاتا ہے جب کسی خاص موقعے پر کوئی خاص بیماری جنم لیتی ہے۔ |
زی-وی-ایس | زی-وی-ایس ایک فیشن ڈیزائنر ہے جو کے جدت کو پسند کرتا ہے۔ وہ پرانے خیال کے لوگوں کو ناپسند کرتا ہے۔ |
عامل بابا | عامل بابا دراصل ایک جعلی عامل ہیں جس کے ذریعے عزیزی جعلی عاملوں کا پردہ فاش کرتے ہیں۔ |
ماسٹر مجید | ماسٹر مجید ایک اسکول کے استاد ہیں اور انھیں امتحانات اور نتائج کے اعلانات کے وقت بلایا جاتا ہے۔ |
مسٹر مائیکل | مسٹر مائیکل ایک انگریز ہیں جو پاکستان کو دی جانے والے امریکی امداد کے بل بوتے پر رعب جماتے ہیں۔ |
سریلے خان | سریلے خان اپنے معاون کے ہمراہ تشریف لاتے ہیں۔ وہ اپنے راگ کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کرتے ہیں۔ |
ایس-ایچ-او | ایش-ایچ-او صاحب پولیس کی طرف سے نمائندگی کرتے ہیں۔ پولیس کے برایئاں اور مسائل زیرِ بحث آتے ہیں۔ |
اس کے علاوہ بہت سے سیاست دانوں کی بھی پیروڈی کی جاتی ہے۔
اثرات
ترمیمحسبِ حال کی شہرت سے کئی چینلوں نے اس قسم کے شوز کا آغاز کیا جن میں مزاق رات، ہوشیاریاں،دیس بک، گپ شب، پبلک ڈیمانڈ سرِ فہرست ہیں، حسب حال کی طرز کے مزاحیہ اور طنزیہ پروگراموں کا بانی آفتاب اقبال کو کہا جاتا ہے جو اس وقت بھی معروف پروگرام "خبرہار" کے میزبان ہیں جو اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا اس طرز کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو ہے