حسنویہ بن حسین، (وفات: 369ھ/979ء) ایک کرد سردار تھا، جس نے دسویں صدی عیسویں کے دوران میں مغربی ایران اور بالائی الجزیرہ میں خود مختار اور مستقل ریاستیں قائم کیں اور نہایت کامیابی کے ساتھ انھیں برقرار بھی رکھا۔

وہ رزانی کرد قبیلے کی ایک شاخ میں سے تھا۔ اپنے دو چچاؤں کے انتقال کی وجہ سے وہ وسطی جبال مِیں متعدد قلعوں اور محفوظ مقامات پر قبضہ کرنے کے قابل ہو گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  • کتاب:مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا،مصنف:مرحوم سید قاسم محمود،ص- 794