کرد
کرد کی اصطلاح کردستان کے باشندوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ لوگ زیادہ تر ایران، ترکی، عراق اور شام میں رہتے ہیں۔
کل آبادی | |
---|---|
30 ملین[1] (کتاب حقائق عالم, 2015 تخمینہ) 36.4–45.6 ملین[2] (Kurdish Institute of Paris, 2017 تخمینہ) | |
گنجان آبادی والے علاقے | |
ترکیہ | تخمینہ from 14.3 to 20 ملین [1][2] |
ایران | estimates from 8.2 ملین to 12 ملین [1][2] |
عراق | estimates from 5.6 to 8.5 million [1][2] |
سوریہ | estimates from 2 to 3.6 million, [1][2] |
ڈاسپورٹا (عظیم کردستان سے باہر) | 2 million |
جرمنی | 800,000[3] |
فرانس | 150,000[4] |
سویڈن | 83,600[5] |
نیدرلینڈز | 70,000[6] |
بلجئیم | 50,000[7] |
روس | 63,800[8] |
مملکت متحدہ | 50,000[9] |
قازقستان | 42,300[10] |
آرمینیا | 37,500[11] |
سویٹزرلینڈ | 35,000[12] |
ڈنمارک | 30,000[13] |
اردن | 30,000[14] |
آسٹریا | 23,000[15] |
یونان | 22,000[16] |
ریاستہائے متحدہ | 15,400[17] |
جارجیا | 13,861[18] |
کرغیزستان | 13,200[19] |
کینیڈا | 11,685[20] |
فن لینڈ | 10,700[21] |
آسٹریلیا | 7,000[22] |
آذربائیجان | 6,100[23] |
کرد تین سو سال قبل مسیح سے ایران سے شام تک پھیلے ہوئے اس علاقہ میں آباد ہے جسے کرد کردستان کہتے ہیں۔ ساتویں صدی میں کرد مشرف بہ اسلام ہوئے تھے اور انہی میں سے صلاح الدین ایوبی ابھرے تھے جنھوں نے صلیبی جنگوں میں اپنی فتوحات سے بڑا نام پیدا کیا۔
پہلی عالم گیر جنگ سے پہلے کرد اس علاقہ میں سلطنت عثمانیہ کے تحت خانہ بدوشوں کی زندگی گزارتے تھے سلطنت عثمانیہ کے خاتمہ کے بعد مشرق وسطی میں کئی نئی آزاد مملکتیں وجود میں آئیں لیکن آزاد خود مختار مملکت کے بارے میں کردوں کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا حالانکہ انیس سو بیس کے سیورے کے معاہدہ میں جس کے تحت عراق شام اور کویت کی آزاد مملکتیں وجود میں آئیں کردوں کی ایک آزاد مملکت کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ترکی میں مصطفیٰ کمال اتاترک کے برسرِاقتدار آنے کے بعد ترکی نے اور اس کے ساتھ ایران اور عراق نے کردوں کی آزاد مملکت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ گو شمالی عراق میں کردوں کی آبادی ساٹھ لاکھ کے لگ بھگ ہے لیکن سب سے زیادہ تعداد ان کی ترکی میں ہے جہاں یہ ایک کروڑ اسی لاکھ کے قریب بتائے جاتے ہیں۔ شام میں ان کی تعداد اٹھائیس لاکھ ہے اور ایران میں اڑتالیس لاکھ کے قریب ہیں۔ ایران میں کردوں کی اکثریت آذربائی جان اور ہمدان کے علاقہ میں آباد ہے جسے ایرانی کردستان کہا جاتا ہے، کرد اسے مشرقی کردستان کہتے ہیں۔
ایران میں کردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ سترہویں صدی سے شروع ہوا تھا جب شاہ عباس نے کردوں کو بڑے پیمانہ پر زبردستی خراسان میں منتقل کر دیا۔ پھر انیس سو چھیالیس میں قاضی محمد کی قیادت میں بغاوت ہوئی اور کردوں نے مہا آباد جمہوریہ کے نام سے ایک الگ مملکت قائم کی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔ قاضی محمد کو آخر کار کھلے عام پھانسی دی گئی۔
رضا شاہ پہلوی کے دور میں کردوں کی زبان پر پابندی عائد کی گئی۔ اور سن اناسی کے اسلامی انقلاب کے بعد آیت اللہ خمینی نے کردوں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا اور بڑے پیمانے پر کرد علاقوں میں فوجی کارروائی کی گئی، آخر کار کردوں کو گھٹنے ٹیک دینے پڑے۔
ادھر شمالی عراق میں کردوں نے سن انیس سو ساٹھ سے انیس سو پچھتر تک مصطفیٰ برزانی کی قیادت میں بغاوت کی جس کے نتیجہ میں انھیں خود مختاری حاصل ہوئی لیکن انیس سو اکانوے میں کردوں کی بغاوت کے بعد صدام حسین کی حکومت نے اس علاقہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا اور کردوں پر سخت مظالم توڑے۔
عراق میں گو صدام حسین کے زوال کے بعد کردوں کو نئے آئین کے تحت خود مختاری حاصل ہو گئی تھی اور ان کی علاقائی پارلیمنٹ بھی تسلیم کر لی گئی تھی۔ عراق کی جنگ کے بعد امریکیوں نے ان کے تیل سے مالا مال علاقہ کی وجہ سے ان پر دست شفقت رکھا تھا لیکن نہ جانے پھرکیوں ہاتھ کھینچ لیا۔ پچھلے دنوں کردوں نے اپنی آزاد خود مختار مملکت کے قیام کے لیے ریفرینڈم کا بھی انعقاد کیا تھا جسے عراقی حکومت نے مسترد کر دیا اور فوج کشی کر کے کردوں کی آزادی کے سارے خواب چکنا چور کر دئے۔
یہی وجہ ہے کہ کردوں کی تاریخ ایران اور عراق میں بغاوتوں سے عبارت ہے۔ ترکی میں کردوں نے انیس سو پچیس میں شیخ سعید کی قیادت میں بغاوت کی تھی جس کے بعد ترکی کی حکومت نے کردوں کے خلاف نہایت سخت گیر پالیسی اختیار کی اور ان کی زبان اور ثقافت ختم کرکے پہاڑی ترک قرار دیا۔ پہاڑی ترک قرار دے کر انھیں ترک معاشرہ میں ضم کرنے کی مہم شروع کردی۔
1978ء میں ترکی کے کردوں نے جب آزادی اور خود مختاری کی تحریک شروع کی تو بڑے پیمانہ پر ترکی کی حکومت اور کردوں کے درمیان معرکہ آرائی بھڑک اٹھی ۔ اس تحریک میں علحدگی پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی PKK پیش پیش تھی۔ یہ تحریک ترکی کی معیشت کے لیے بے حد تباہ کن ثابت ہوئی۔ اس دوران ترکی کی معیشت کو 450 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا۔ آخر کار اس تحریک کے قائد عبد اللہ اوجلان نے 2015ء میں تحریک ختم کرنے کا اعلان کیااور یہ معرکہ آرائی ختم ہوئی۔
کردستان کے علاقہ کے باہر پوری دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کرد پھیلے ہوئے ہیں ان میں زیادہ تر وہ ہیں جنھوں نے ترکی، عراق اور ایران میں ظلم و ستم سے فرار ہو کر پناہ لی ہے۔ ان کردوں کا کہنا ہے کہ یہ کس قدر حیرت اور تاسف کی بات ہے کہ ان کے کرد قائد صلاح الدیں ایوبی نے تو ایران سے لے کر شمالی افریقہ تک ایک بڑی تعداد میں ملکوں کو آزادی کی نعمت سے سرشار کیا، لیکن ان کی قوم ابھی تک اپنی آزادی کے لیے تڑپ رہی ہے۔
نگار خانہ
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ World Factbook (Online ایڈیشن)۔ Langley, Virginia: US سی آئی اے۔ 2015۔ ISSN 1553-8133۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2015 A rough تخمینہ in this edition has populations of 14.3 ملین in Turkey, 8.2 ملین in Iran, about 5.6 to 7.4 ملین in Iraq, and less than 2 ملین in Syria, which adds up to approximately 28–30 ملین Kurds in Kurdistan or adjacient regions. CIA تخمینہ are بمطابق اگست 2015[update] – Turkey: Kurdish 18%, of 81.6 ملین; Iran: Kurd 10%, of 81.82 ملین; Iraq: Kurdish 15%-20%, of 37.01 ملین, Syria: Kurds, Armenians, and other 9.7%, of 17.01 ملین.
- ^ ا ب پ ت ٹ The Kurdish Population by the Kurdish Institute of Paris, 2017 تخمینہ. The Kurdish population is تخمینہ at 15-20 ملین in Turkey. 10-12 ملینin Iran. 8-8.5 ملین in Iraq. 3-3.6 ملین in Syria. 1.2-1.5 ملین in the European diaspora. And 400k-500k in the former USSR. For a total of 36.4 ملین to 45. 6 ملین globally.
- ↑ "Camps built in Germany, Austria to win new members for PKK, reports reveal"۔ Zaman۔ 9 August 2012۔ 09 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2012
- ↑ "3 Kurdish women political activists shot dead in Paris"۔ CNN۔ 11 January 2013۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جون 2014
- ↑ "Sweden"۔ ایتھنولوگ۔ 2015۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2015
- ↑ Highway to Hell: Dutch biker gang prepare to take on Islamic State by Jerry Lawton, Daily Star, October 2014
- ↑ "The Kurdish Diaspora"۔ Institut Kurde de Paris۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جون 2014
- ↑ "Всероссийская перепись населения 2010 г. Национальный состав населения Российской Федерации"۔ Demoscope.ru۔ 30 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جولائی 2012
- ↑ "QS211EW – Ethnic group (detailed)"۔ NOMISweb.co.uk۔ UK Office for National Statistics۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2013
- ↑ Численность населения Республики Казахстан по отдельным этносам на начало 2014 года آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ stat.gov.kz (Error: unknown archive URL) ЭТНОДЕМОГРАФИЧЕСКИЙ ЕЖЕГОДНИК КАЗАХСТАНА 2014
- ↑ "Information from the 2011 Armenian National Census" (PDF)۔ Statistics of Armenia (بزبان الأرمنية)۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2014
- ↑ "Switzerland"۔ Ethnologue۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2015
- ↑ "Fakta: Kurdere i Danmark"۔ Jyllandsposten (بزبان الدنماركية)۔ 8 May 2006۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2013
- ↑ Mahmoud A. Al-Khatib، Mohammed N. Al-Ali۔ "Language and Cultural Shift Among the Kurds of Jordan" (PDF)۔ صفحہ: 12۔ 07 جنوری 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2012
- ↑ "Austria"۔ Ethnologue۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2015
- ↑ "Greece"۔ Ethnologue۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2015
- ↑
- ↑ "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 10 اکتوبر 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2018
- ↑ "Number of resident population by selected nationality" (PDF)۔ UNStats.UN.org۔ United Nations۔ 10 جولائی 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جولائی 2012
- ↑
- ↑ "Language according to age and sex by region 1990–2014"۔ Stat.fi۔ Statistics Finland۔ 17 فروری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2013
- ↑ The People of Australia: Statistics from the 2011 census (PDF)۔ Australian Department of Immigration and Border Protection۔ 2014۔ ISBN 978-1-920996-23-9۔ 29 مئی 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2014
- ↑ Statistical Yearbook of Azerbaijan 2014۔ 2015۔ صفحہ: 80 Bakı.[توضیح درکار]