حضرت سلام
حضرت سلام ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔
حضرت سلام ؓ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
نام و نسب
ترمیمسلام نام، سلسلہ نسب کی تصریح نہیں مل سکی؛مگراتنا معلوم ہے کہ حضرت عبدللہ ابن سلام کے بھانجے تھے۔
اسلام
ترمیماسلام لانے کی کوئی تصریح کتب طبقات میں نہیں ملتی؛ البتہ مفسرین اس آیت کے ضمن میں حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ وغیرہ کے ساتھ آپ کا نام بھی لیا ہے: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي أَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ۔ [1] ترجمہ: اے ایمان والو! ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اور جو کتاب اس پرنازل کی گئی اور جوکتاب اس سے پہلے اللہ نے نازل کی۔ اس سے یہ قیاس ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ اسلام لائے ہوں گے۔ [2]