محمد بن عبد اللہ کی پھوپھیاں


رسول اللہ ﷺ کی پھوپھیاں (والد عبد اللہ کی بہنیں)6 تھیں جو عبد المطلب بن ہاشم کی اولاد تھیں

  1. عاتکہ
  2. امیمہ
  3. بیضاء (ام حکیم)
  4. برہ بنت عبد المطلب
  5. صفیہ
  6. ارویٰ

ان میں پھوپھی صفیہ بالاتفاق ایمان لائیں یہ زبیربن العوام کی والدہ تھیں، ارویٰ اور عاتکہ کے بارے اختلاف ہے ابو جعفر عقیلی نے ان کا اسلام قبول کرنا لکھا ہے اور ان کو صحابیات میں شمار کیا۔ امام دار قطنی نے عاتکہ کو مسلمان بہن بھائیوں میں شمار کیااور اروی کا ذکر نہیں کیا لیکن ابن اسحاق نے ذکر کیا کہ آپ کی پھوپھیوں میں سے صفیہ کے علاوہ کسی نے اسلام قبول نہیں کیا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. المواہب اللدنیہ جلد اول،احمد بن محمد قسطلانی،صفحہ586،فرید بکسٹال لاہور،2011ء