حفیظ ماہی
عبد الحفیظ چشتی نظامی عرف حفیظ ماہی
ولادت
ترمیممولانا عبد الحفیظ چشتی نظامی سلیمانی 1246ھ 1830ء کو سرکی وادیٔ سون ضلع خوشاب میں قبیلہ اعوان کے حاجی نور احمد کے ہاں پیدا ہوئے۔
تعلیم و تربیت
ترمیمقرآن مجید اور دین محمدی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد حاجی نوراحمد یہ سے حاصل کی۔ مزید دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے کا شرف حاصل کیا آخری تعلیم تونسہ شریف کے خلیفہ مکھڈ شریف والوں سے حاصل کرکے سندِ فراغت پائی۔ دوران میں ِ تعلیم ہی خواجہ خواجگاں خواجہ شاہِ سلیمان تونسوی سے چشتیہ نظامیہ سلیمانیہ میں بیعت کا شرف حاصل کیا۔ ااور پھر خواجہ شمس الد ین شمس العارِ فین سیالوی سیال شریف والوں سے خرقہ خلافت سے سرفرازہوکر راہِ حق کے متلاشیوں کی رہنمائی کا فریضہ سر انجام دینا شروع کیا۔
ماہی وجہ تسمیہ
ترمیمخواجہ عبد الحفیظ کے مرشد پیار سے اپنے مرید کو حفیظ ماہی کے نام سے یاد فرماتے اور اسی نام سے مشہور بھی ہوئے۔ اجازت ملنے پر سرکی شریف میں ایک دینی مدرسہ کی بنیاد رکھی جس میں دور دور سے تشنگانِ شریعت ومعرفت کے متلاشی آکر اپنی پیاس بجھاتے اور پھر اپنے اپنے وطن کو لوٹ جاتے-
وفات
ترمیمخواجہ حفیظ ماہی وصال 15رجب المرجب 1305ھ 28مارچ 1888ء کو اٹھاون سال کی ظاہری عمر میں ہوامزارِ اقدس آج بھی سرکی شریف وادیٔ سون ضلع خوشاب پنجاب پاکستان میں مرجع خلائق ہے [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اولیائے وادیٔ سون حصہ اول، محمدامیرسلطان