حقوق اللہ
شریعت اسلامی کی رو سے خدا کے حقوق بندے پر مثلا اللہ تعالٰی پر ایمان لانا اور کسی کو اس میں شریک نہ ماننا۔ اللہ تعالٰی کے بھیجے ہوئے پیغمبروں پر ایمان لانا اور ان کے بتائے ہوئے احکام پر عمل کرنا۔ خدا کی عبادت کرنا۔ یعنی نماز روزہ، حج، زکوٰۃ، وغیرہ ارکان اسلام کی پابندی یہ سب حقوق اللہ میں شمار ہوتے ہیں۔