این اے۔188 (راجن پور۔2)

(حلقہ این اے۔175 سے رجوع مکرر)

حلقہ این اے۔188 (راجن پور-2) پاکستان قومی اسمبلی کا ایک حلقہ ہے یہ ضلع راجن پور کا دوسرا حلقہ ہے۔ یہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے ایک نیا بنایا گیا حلقہ ہے۔ یہ بنیادی طور پر پرانے این اے 175 سے راجن پور کے شہر اور تحصیل پر مشتمل ہے۔ اس حلقے کے ایک معمولی علاقے میں فاضل پور کا قصبہ بھی شامل ہے جو پہلے این اے 174 میں شامل تھا۔[2][3]

این اے۔188 (راجن پور-2)
حلقہ
برائے قومی اسمبلی
علاقہضلع راجن پور کی تحصیل جام پور (جزوی) اور تحصیل راجن پور (جزوی) بشمول راجن پور شہر۔
ووٹر374,761 [1]
حلقہ
قائم شدہ2018ء
رکنخالی
تعداد ارکان1
سیاسی جماعتخالی
پچھلا حلقہاین اے۔175 راجن پور۔2 (2002 سے 2013)

انتخابات 2002ء ترمیم

نصرالله خان دریشک ملت پارٹی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑا اور کامیابی حاصل کی۔

انتخابات 2008ء ترمیم

تفصیلی مضمون کے لیے دیکھیے:پاکستان کے عام انتخابات 2008ء

نتائج ترمیم

اس حلقے میں انتخابات 2008ء کے نتائج درج ذیل ہیں۔

میر دوست محمد خان مزاری قومی اسمبلی کے انتخابات میں اس حلقے سے 2008ء میں کامیاب ہوا۔[4]

انتخابات 2013ء ترمیم

2013 کے عام انتخابات ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن دریشک قومی اسمبلی کے رکن منتخب هوئے۔ حفیظ الرحمٰن دریشک مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ ضلع راجن پور کے اس علاقے سے پهلی مرتبه مسلم لیگ ن نے عام اتنخاب میں کامیابی حاصل کی۔ قومی اسمبلی کی رکنیت کے لیے مسلم لیگ کے ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے اپنے مد مقابل دوست محمد مزاری جو آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصه لے رہے تھے شکست دی ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن دریشک کے حاصل کرده ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ نو ہزار چھ باسٹھ تھی جبکه ان کے حریف دوست محمد مزاری نے تهتر ہزار چار سو پچیس لے کر دوسرے دوسرے نمبر رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خواجه شریف محمد عامر کوریجه تیره ہزار سات سو پچاسی ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے جبکه دیگر امیدوران قابل ذکر کارکردگی نه دکھا سکے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Election Commission of Pakistan"۔ ecp.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2024 
  2. Final List of National Assembly Constituencies (PDF)۔ Election Commission of Pakistan۔ 2018۔ صفحہ: 57–58۔ 10 مئی 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2018 
  3. "ECP - Election Commission of Pakistan"۔ www.ecp.gov.pk۔ 26 نومبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2022 
  4. "Election result 2008 for NA-175"۔ ECP۔ 19 فروری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ October 15, 2012 

{ http://www.electionpakistani.com/ge2013/NA-175.htm}}[مردہ ربط]

بیرونی روابط ترمیم