حلیمہ کا ماضی (فلم)
حلیمہ کا ماضی ((بوسنیائی: Halimin put) لفظی معنی حلیمہ کا وقت؛ انگریزی: Halima's Path) ایک مضبوط ارادوں کی بوسنیائی خاتون حلیمہ کے بارے میں 2012ء میں بننے والی ایک بوسنیائی- کروئیشائی-سلووینیائی ڈراما فلم ہے۔
حلیمہ کا ماضی Halimin put | |
---|---|
فلمی پوسٹر | |
ہدایت کار | Arsen Anton Ostojić |
پروڈیوسر | Arsen Anton Ostojić Davor Pušić Slobodan Trninić Janez Ković |
تحریر | Feđa Isović |
ستارے | Alma Prica Olga Pakalović Mijo Jurišić Izudin Bajrović Miraj Grbić مصطفی نادریویچ |
موسیقی | Mate Matišić |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 93 منٹ |
ملک | بوسنیا و ہرزیگووینا کرویئشا سلووینیا |
زبان | بوسنیائی زبان[1][2] |
پس منظر
ترمیمیہ مغربی بوسنیا کے گاؤں پریےدور کے بوسنیائی جوڑے زاہدہ اور محرم فاضلیچ کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے جن کے لے پالک بیٹے عامر کو 1992ء میں کوریچانی قتل عام میں مار دیا گیا تھا۔ عامر کی باقیات کے حصول کو بارہ سال لگے کیونکہ اس کی حیاتیاتی ماں کو تلاش کرنے اور اس کے بعد اس کے ڈی این اے شناخت کے لیے خون دینے سے انکار تھا۔[3] عامر کی حیاتیاتی ماں زغرب، کرویئشا میں مقیم تھی۔ زاہدہ فاضلیچ کی وفات مئی 2011ء میں ہوئی۔[4]
کہانی
ترمیمیہ کہانی 1977ء میں بوسنیائی جنگ سے پندرہ سال پہلے شروع ہوتی ہے۔ حلیمہ کی جواں سال بھانجی صوفیہ ایک سرب نوجوان سے حاملہ ہو جاتی ہے۔ وہ حلیمہ کو اپنا راز بتاتی ہے اور اپنے تیئن بچے کو گرانے کی کوشش کرتی ہے مگر کامیاب نہیں ہوتی۔ آخر کار یہ معاملہ صوفیہ کے خاندان کو معلوم ہوتا ہے اور اس کا والد اس پر تشدد کرتا ہے۔ اسی وقت وہ سرب نوجوان سلاوومیر بھی وہاں آتا ہے اور صوفیہ کے والد کو زخمی کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہو جاتا ہے۔ صوفیہ ایک لڑکے کو جنم دیتی ہے جسے حلیمہ گود لی لیتی ہے۔ کچھ عرصہ بعد سلاوومیر واپس آتا ہے اور صوفیہ اس کے ساتھ بھاگ جاتی ہے یوں اس کا اپنے خاندان سے قطع تعلق ہو جاتا ہے۔ سلاوومیر کے بچے کے بارے مین استفسار پر وہ اسے بتاتی ہے کہ بچہ مردہ ہیدا ہوا تھا۔
حلیمہ اپنے بیٹے مرزا اور شوہر سالکو کے ساتھ زندگی گزارنا شروع کرتی ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "HALIMA'S PATH -U.S. Premiere-"۔ SeeFilmLA۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2013
- ↑ "Halima's Path at Havc"۔ Havc۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2013
- ↑ "Melodrama koja se vrlo predvidljivo poigrava osjećajima"۔ Jutarnji۔ 24 October 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2013
- ↑ "Počelo snimanje filma prema krajiškoj tragediji: "Halimin put" je i Zahidin put"۔ Kozarac۔ 6 March 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2013