حمزہ یوسف

امریکی اسلامی اسکالر

شیخ حمزہ یوسف ہینسن (پیدائش 1960ء، ولاولا، واشنگٹن میں بطور مارک ہینسن) کو مغرب میں نفیس ترین مسلم علما میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ان کی پرورش شمالی کیلی فورنیا میں ایک بنیاد پرست یونانی مسیحی خاندان میں ہوئی۔ 1977ء میں ہینسن 17 سال کی عمر میں سانتا باربرا، کیلی فورنیا میں مسلمان ہو گئے۔ انھوں نے مشرق وسطی میں متحدہ عرب امارات اور دوسرے ممالک میں چار سال حصول علم میں گزارے۔ پھر انھوں نے مغربی افریقہ کا سفر اختیار کیا اور کئی سال تک ماریطانیہ، الجزائر اور مراکش میں بہت سے علما سے علم حاصل کرتے رہے۔ بیرونی ممالک میں حصول تعلیم کے اس دس سالہ سفر کے بعد وہ واپس امریکا آ گئے اور امپیریل ویلی کالج سے نرسنگ اور سان ہوزے اسٹیٹ یونیورسٹی سے دینیات میں ڈگریاں حاصل کیں۔

حمزہ یوسف
(عربی میں: حمزة يوسف هانسن ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1958ء (66 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والا والا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
ریکٹر [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
2009 
عملی زندگی
مادر علمی سان خوسے اسٹیٹ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاذ محمد ولد فحفو ،  عبدالقادر الصوفی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم ،  مصنف ،  استاد جامعہ ،  پوڈکاسٹر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فائل:HamzaYusuf.jpg
حمزہ یوسف

1996ءمیں ہانسن نے ہے ورڈ، کیلی فورنیا میں زیتونہ انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھی جس کا مقصد اسلامی علوم کا احیاءاور روایتی طریقہ ہائے تدریس کو محفوظ کرنا ہے۔ مختلف ممالک کے بہت سے مشہور علما نے مختلف اسلامی مضامین کی تدریس کے لیے ان کو اجازت دے رکھی ہے۔ وہ اسلامی روحانیت اور زمانی مسائل پر لیکچر دینے کے لیے دنیا بھر کا سفر کرچکے ہیں۔ ہینسن عربی کی بہت سی نابغہ روزگار کتب کا ترجمہ کرچکے ہیں اور فی الوقت ہے ورڈ، کیلی فورنیا میں ایک اسلامی مدرسہ قائم کرنے کی کوشش کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انگریزی اور عربی کے یہ بہترین مقرر مشرق وسطی میں اعلیٰ ترین درجے کی ٹیلی ویژن سیریز "حمزہ یوسف کے ساتھ سفر" کی میزبانی بھی کرتے ہیں۔ ڈیووس میں عالمی معاشی فورم پر بین الاقوامی رہنماﺅں کو مشاورت فراہم کرتے ہوئے وہ اسلام اور مغرب کے مابین پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کی گفتگو ہزاروں نوجوان مسلمانوں کے لیے باعث کشش ہے اور وہ 11 ستمبر 2001ء کے بعد سے قرآن پاک اور اسلامی روایات میں موجود رحم و کرم اورخدمت کے پیغام کی طرف پلٹنے کا پیغام دینے والی آوازوں میں سے نمایاں ہیں۔

وہ مراکش کی قدیم اور معتبر ترین "جامعہ قیروانفاس میں درس دینے والے پہلے امریکی ہیں۔

وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے 5 بیٹے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  1. https://zaytuna.edu/academics/faculty/hamza-yusuf