حمل جھیل ضلع قمبر-شہدادکوٹ، صوبہ سندھ، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ لاڑکانہ شہر سے 58 کلومیٹر اور قمبر شہر سے 40 کلومیٹر دور ہے۔ اس جھیل کی لمبائی 25 کلومیٹر اور چوڑائی 10 کلومیٹر ہے اور یہ 2965 ايکڑ پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہ میٹھے پانی کی جھیل ہے۔ كوه کیر تھر سے بہہ کر آنے والے مختلف ندی نالے اس جھیل کے بننے کا سبب بنتے ہیں۔

یہ جھیل بے شمار پرندوں کا مسکن ہے اور سردیوں میں یہاں سائبیریا سے بھی مہاجر پرندے سردیاں گزارنے آتے ہیں۔۔ یہاں میٹھے پانی کی مچھلی بھی کافی تعداد میں پائی جاتی ہے۔ تاہم سیم نالے کا کھارا پانی جھیل میں ڈالنے کی وجہ سے یہ آلودگی کا شکار ہے اور یہاں کی جنگلی اور آبی حیات شدید متاثر ہے۔
صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔27°16′N 67°23′E / 27.26°N 67.39°E / 27.26; 67.39

حوالہ جات ترمیم

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔