حمیرا ارشد

پاکستانی پاپ گلوکارہ

حمیرا ارشد (ولادت:1975ء) پاکستانی پاپ گلوکارہ ہیں۔ آپ کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے۔[1]

حمیرا ارشد
معلومات شخصیت
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات احمد بٹ   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیشہ وارانہ زندگی ترمیم

حمیرا ارشد نے اپنے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز پی ٹی وی ہوم کی ٹیلی ویژن سیریز عینک والا جن ( 1990 ءمیں بچوں کے لئے ایک پی ٹی وی شو) میں اداکارہ کے طور پر کیا جہاں انھوں نے طوفانی ناگن کا کردار ادا کیا۔ [2][3]

حمیرا ایک لوک، پاپ، ثقافت اور غزل گلوکارہ ہیں جو کلاسیکی میں مہارت رکھتی ہیں۔ [2] ان کے البم چوری کچ دی اور گل سن دھولنا ہیں۔ حمیرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ چھوٹی عمر سے ہی سوز خوانی کے لیے مجلس میں جاتی تھیں۔ انھوں نے کچھ وقت کے لیے نصرت فتح علی خان سے موسیقی کی بھی تربیت حاصل کی۔[4]

ذاتی زندگی ترمیم

حمیرا ارشد نے 2004ء میں فلم اداکار احمد بٹ سے شادی کی۔ 2 نومبر 2016ء کو، ایک پاکستانی اخبار میں ان کی تازہ مفاہمت کی اطلاع ملی تھی۔ ان کی شادی اکثر اوقات سرخیاں بنی رہی، حمیرا اور احمد دونوں ایک دوسرے کو زبانی یا جسمانی طور پر گالی گلوچ کرتے دیکھا گیا۔ تمام تر عوامی تنازعات کے باوجود انھوں نے 2015ء تک شادی برقرار رکھی۔ 2015ء میں حمیرا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی لیکن دوسری طلاق کے بعد، وہ دوبارہ ساتھ رہنے لگے۔ [5][6]

23 اپریل 2019ء کو، حمیرا نے مبینہ طور پر نیوز رپورٹرز کو بتایا کہ اس بار طلاق باہمی افہام و تفہیم کے بعد کی گئی ہے اور انھوں نے یہ اپنے نوجوان بیٹے کے مستقبل کے لیے کیا ہے۔ حمیرا نے یہ بھی کہا کہ وہ اب اپنے گلوکاری کے کیریئر پر فوکس کرنا چاہتی ہیں۔ احمد بٹ کو اپنے چھوٹے بیٹے کی تحویل مل گئی ہے اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ امریکا جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ [7][8]

ٹیلی ویژن شوز ترمیم

ٹیلی ویژن سیریز کردار ٹی وی چینل
عینک والا جن [2] (1993ء بچوں کے لیے ٹی وی شو) طوفانی ناگن پی ٹی وی ون

حوالہ جات ترمیم

  1. Khurram Anis (13 جنوری 2002)۔ "SPOTLIGHT: A long night of music"۔ Dawn (newspaper)۔ 7 اکتوبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2020 
  2. ^ ا ب پ Profile of Humera Arshad on Coke Studio (پاکستان) website اخذکردہ بتاریخ 10 مئی 2020
  3. "Humaira Arshad honoured for service to Pakistani music"۔ The Express Tribune (newspaper)۔ 13 نومبر 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2020 
  4. "Humaira Arshad honoured for service to Pakistani music"۔ The Express Tribune (newspaper)۔ 13 نومبر 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2020 
  5. Humaira Arshad and Ahmed Butt set to divorce The Express Tribune (newspaper)، Published 30 اگست 2016, اخذکردہ بتاریخ 10 مئی 2020
  6. Adnan Lodhi (2 نومبر 2016)۔ "Reconciliation: Humaira Arshad, Ahmad Butt back together"۔ The Express Tribune (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2020 
  7. Adnan Lodhi (23 اپریل 2019)۔ "Singer Humaira Arshad, model Ahmad Butt's divorce finalized"۔ The Express Tribune (newspaper)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2020 
  8. Singer Humaira Arshad moves on after 14 years of marriage پاکستان Today (newspaper)، Published 23 اپریل 2019, اخذکردہ بتاریخ 10 مئی 2020

بیرونی روابط ترمیم