حویلی مجوکہ دریائے جہلم کے کنارے پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک چھوٹا گاؤں ہے۔ یہ 31 ڈگری 49 منٹ اور 37 سیکنڈ شمالی عرض بلد اور 72 ڈگری 15 منٹ اور 30 سیکنڈ طول بلد پر واقع ہے۔ گاؤں میں کم و بیش ایک ہی قوم یعنی مجوکہ سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں اور اسی وجہ سے یہ گاؤں حویلی مجوکہ کہلاتا ہے۔

حویلی مجوکہ
انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
متناسقات 31°50′00″N 72°16′00″E / 31.8333°N 72.2667°E / 31.8333; 72.2667   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 1176991  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نقشہ

اس گاؤں کی بنیاد مجوکہ روایات کے مطابق قریبا 400 سال قبل رکھی گئی تھی۔ آغاز میں گاؤں دریا کے مغربی کنارہ پر ریگستان میں آباد تھا۔ رفتہ رفتہ زرخیز زمین کے استعمال کی وجہ سے آبادی کا ایک بڑا حصہ دریا کے مشرقی کنارہ پر منتقل ہو گیا۔ مغربی حصہ عموما "حویلی مجوکہ" جبکہ مشرقی حصہ "کچہ مجوکہ" کہلاتا ہے۔ اب کچہ مجوکہ بھی اپنی آبادی کی وجہ سے عرف عام میں حویلی مجوکہ کہلانے لگا ہے۔

گاؤں کا مغربی حصہ اس وقت تحصیل خوشاب، ضلع خوشاب، میں جبکہ مشرقی حصہ تحصیل شاہ پور، ضلع سرگودھا میں شامل ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم

خوشاب کی ضلعی حکومت کا ہوم پیج : http://www.khushab.gop.pk/About_District.htmآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ khushab.gop.pk (Error: unknown archive URL)

31°50′N 72°16′E / 31.833°N 72.267°E / 31.833; 72.267

  1.    "صفحہ حویلی مجوکہ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2024ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت)