حکمت متعالیہ
حکمت متعالیہ ایک فلسفی مکتب فکر کا نام ہے ۔ جس کے بانی ملا صدر الدین شیرازی المعروف ب ملا صدرا ہیں۔ ملا صدرا گیارہویں صدی ہجری کے معروف شیعہ فلاسفر ہیں۔ ملا صدرا نے اپنے فلسفہ میں علوم نقلی اور عقلی کے علاوہ علوم کشف وشہود کو بھی بنیاد بنایا۔ ملا صدرا نے اپنے فلسفی مکتب فکر کو اپنی معروف کتاب الحکمۃ المتعالیۃ فی الاسفار العقلیۃ الاربعۃ میں بیان کیا ہے۔ حکمت متعالیہ یعنی ایسی حکمت و علم اور فلسفہ جس کی بنیاد حکمت الہی کے خزانوں پر رکھی گئی ہو جو عقل کی رسائی سے بالاتر ہیں۔