حکیم ناصر علی آروی
حکیم محمد ناصر علی غیاث پوری آروی غیر منقوط درود و سلام کے واحد مجموعہ عناصر الخیرات اور کئی دوسری کتابوں کے مصنف ہیں۔
ولادت
ترمیمحکیم محمد ناصر علی غیاث پوری آروی کی ولادت 1215ھ غیاث پور آرہ ضلع شاہ پور انڈیا میں ہوئی ان کے والد کا نام شیخ حیدر علی غیاث پوری ثم آوری ہے۔
سیرت
ترمیممصنف کا دن رات وظیفہ درود و سلام اور ذکر مصطفی تھا ان کی درود پاک کی کتابیں لوگ ترقی رزق اور دافع بلیات جان کر بطور وظیفہ پڑھتے ہیں۔
وفات
ترمیمحکیم ناصر علی آروی کی وفات4 صفر المظفر 1305ھ میں ہوئی۔
تصنیفات
ترمیمحکیم محمد ناصر نے کئی کتابیں تصنیف کیں ان کے نام یہ ہیں
- عناصر الخیرات
- عناصر الشہادتین
- صلوات ناصری
- مناصر الحسنات
- عناصر البرکات
- ناصر اللبیب فی اسماء الحبیب
- ناصرالعشاق[1]