خارجہ بن حذافہ سہمی

خارجہ بن حذافہ سہمی
معلومات شخصیت
مقام پیدائش مکہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 661  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ عسکری قائد  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نام ونسبترميم

خارجہ نام، باپ کا نام حذافہ تھا، نسب نامہ یہ ہے، خارجہ بن حذافہ بن غانم بن عامر بن عبد الله بن عبيد بن عويج بن عدی بن كعب بن لؤی، القرشی العدوی، خارجہ زمانۂ جاہلیت کے مشہور شہ سواروں میں تھے اور تنہا ہزار پر بھاری تھے۔ [1]

اسلامترميم

فتح مکہ میں مشرف باسلام ہوئے۔ [2]

فتح مصرترميم

عہد فاروقی میں جب مصر پر فوج کشی ہوئی اوراس کی تسخیر میں زیادہ عرصہ لگا، تو عمروبن العاص نے دار الخلافہ سے مزید کمک طلب کی، حضرت عمرؓ نے خارجہ ،زبیر بن عوام اورمقداد ؓبن اسود کو فوج دیکر روانہ کیا، [3] ان میں سے ہر ایک ہزار پر بھاری تھا، ان لوگوں کے پہنچنے کے بعد نہایت آسانی کے ساتھ فتح ہو گیا، فتح کے بعد عمرو بن العاص حذیفہ کو مصر کا حاکم بنا کر خود اسکندریہ کی طرف بڑھے [4] اسکندریہ لینے کے بعد لوٹے تو حذیفہ کو مصر کے عہدۂ قضا پر مامور کیا۔ [5]

شہادتترميم

جنگِ صفین وغیرہ کے بعد جب خارجیوں نے حضرت علیؓ ،امیر معاویہ اورعمرو بن العاصؓ کا خاتمہ کرنا چاہا تو تین خارجیوں نے تینوں کے قتل کرنے کا بیڑا اٹھایا،عمروبن العاصؓ کا قاتل مصر پہنچا اورپچھلے پہر مسجد میں چھپ کر بیٹھ گیا تاکہ جب عمرو ؓبن العاص نماز پڑہنے کے لیے نکلیں تو ان کا کام تمام کر دے،مگر اس دن عمرو بن العاصؓ کی طبیعت کچھ ناساز تھی، اس لیے ان کی بجائے حذافہ نماز پڑھانے کے لیے آئے، قاتل (عبداللہ بن مالک صیدادی)کو اندھیرے میں شناخت نہ ہو سکی اوراس نے حذافہ کو عمرو بن العاص سمجھ کر قتل کر دیا ،یہ واقعہ رمضان 40ھ کا ہے۔ [6]

فضل و کمالترميم

فضل وکمال کے لیے مصر کے عہدۂ قضا کی سند کافی ہے،عبد اللہ بن ابی مرہ اورعبداللہ بن جبیر نے ان سے روایت کی ہے۔ [7]

حوالہ جاتترميم

  1. (اسد الغابہ:2/79)
  2. (اصابہ:2/84)
  3. (اسد الغابہ:2/79)
  4. (فتوح البلدان بلاذری:32)
  5. (ابن سعد،4،ق1:138)
  6. (تہذیب التہذیب)
  7. (تہذیب الکمال:99)