"یحییٰ بن شرف نووی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ ناوبکس > سانچہ:اشعری (بدرخواست صارف:Obaid Raza)
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
سطر 20:
 
== وفات اور علمی خدمات ==
امام نووی 19 سال کی عمر میں دمشق آئے، وہاں مختلف اساتذہ سے علم حاصل کیا، پھر مختلف مدارس کی مسند ہائے درس کو زینت بخشی، تصنیف و تالیف کا نہایت وقیع کام کیا جن میں [[صحیح مسلم]] کی [http://shamela.ws/browse.php/book-1711 شرح ] {{wayback|url=http://shamela.ws/browse.php/book-1711 |date=20190518145807 }}، [http://shamela.ws/browse.php/book/9702 تہذہب الاسماء و اللغات]، [http://shamela.ws/browse.php/book-1956 کتاب الاذکار] اور [https://islamhouse.com/ur/books/238780/ ریاض الصالحین] جیسی نہایت اہم کتابیں ہیں جن سے ہزاروں نہیں، لاکھوں افراد فیضیاب ہوتے اور رہمنائی حاصل کرتے ہیں۔ 28 سال دمشق میں گزرنے کے بعد امام صاحب اپنے مولد نویٰ میں واپس تشریف لے گئے اور اسی سال 676 ھجری میں کچھ عرصہ بیمار رہ کر وفات پاگئے۔ لیکن اپنی علمی خدمات کی وجہ سے علمی دنیا میں زندہ جاوید ہو گئے۔<ref>[http://kitabosunnat.com/kutub-library/riaz-al-saliheen-urdu-1 ریاض الصالحین اردو ( جدید ایڈیشن ) جلد اول - محدث لائبریری [Mohaddis Library&#93;<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>
 
شیخ یاسین یوسف مراکشی رحمة الله تعالى علیه فرماتے ہیں : میں نے پہلی مرتبہ یحیی بن شرف نووی کو اس وقت دیکھا جب وہ تقریبا دس برس کے تھے۔ بچے انہیں اپنے ساتھ کھیلنے کے لیے بلا رہے تھے لیکن وہ کھیلنے کو تیار نہ تھے۔ جب بچوں نے زبردستی کی تو وہ روتے ہوئے قران پڑھنے لگے۔ میں نے یہ حالت دیکھی تو ان کے استاد سے ملاقات کی اور کہا :اس بچے پر خصوصی توجہ دیجئے! امید ہے کہ یہ اپنے زمانے کا سب سے بڑا عالم وزاہد بنے گا اور لوگ اس سے فیضیاب ہوں گے۔ یہ سن کر استاد نے کہا :کیا تم نجومی ہو؟ (جو آئندہ کی خبر دے رہے ہو) میں نے کہا: میں نجومی نہیں ہوں بلکہ جو الله عزوجل نے مجھ سے کہلوایا میں نے وہی کہا ہے۔ اس کے بعد استاد ان کے والد صاحب سے ملے اور انہیں (امام) نووی کے متعلق بتایا تو انہوں نے اپنے فرزند کی تعلیم وتربیت پر خاص توجہ دی۔ اوراس بات کی شدید حرص کی کہ میرا بیٹا بالغ ہونے سے پہلے پہلے قران کریم ناظرہ ختم کر لے اور پھر واقعی امام نووی نے بالغ ہونے سے پہلے ہی ناظرہ قران پاک ختم کر لیا۔