"فضا (ابہام)" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+صفائی (9.7) |
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8 |
||
سطر 4:
لفظ '''space''' [[سائنس|سائنسی]] مضامین میں اس قدر متوع معنوں میں استعمال ہوتا ہے کہ اس کے متبادل تراجم میں نا صرف یہ کہ عام اخباروں و رسالوں کے مضامین میں ایک گنجلک صورت حال دیکھنے میں آتی ہے بلکہ اردو کی متعدد لغات تک میں یہ عجیب و غریب ابہام دیکھنے میں آتا ہے کہ اس لفظ space کا درست متبادل ہے کیا؟ خلا؟ یا فضا؟ یا جگہ؟ یا مکان؟۔ یہ مضمون اسی ابہام کو دور کرنے کی غرض سے تحریر کیا جا رہا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ کم از کم سائنسی مضامین میں تو یہ مبہم صورت حال جس قدر ممکن ہو سکے دور کی جاسکے۔
== انگریزی اصل الکلمہ ==
انگریزی لغات کے مطابق space کا لفظ زبان انگریزی میں تیرہویں صدی کے آغاز سے دیکھنے میں آ رہا ہے کہ جب یہ فرانسیسی زبان کے espace سے داخل ہوا جو بذات خود لاطینی کے spatium سے ماخوذ سمجھا جاتا ہے۔ spatium کے معنوں میں ؛ جگہ، مکان اور پھیلاؤ جیسے مفاہیم شامل بتائے جاتے ہیں ۔<ref>ایک [[آن لائن]]، [http://www.bartleby.com/61/58/S0595800.html انگریزی لغت] {{wayback|url=http://www.bartleby.com/61/58/S0595800.html |date=20080922052053 }} پر space کا بیان۔</ref> اور ظاہر ہے کہ اگر اس اصل الکلمہ کے مفہوم کو مدنظر رکھا جائے تو اس لفظ space کے تین متبادل سامنے آجاتے ہیں اور سونے پر سہاگہ یہ کہ پھر ہر تین میں ایک ایک متبادل اردو میں اپنے اپنے الگ الگ مفاہیم کے اعتبار سے انگریزی کے دیگر سائنسی الفاظ کے ترجمے کے طور پر بھی پیش کر دیا جاتا ہے اور یہ ہے وہ مقام کہ جہاں سے اس مسئلے آغاز ہوتا ہے۔
== خلاء یا فضاء ==
اردو کا لفظ جو اردو کی لغات تک میں space کے لیے مل جاتا ہے، فی الحقیقت خلاء کسی بھی اعتبار سے space کا ترجمہ نہیں کیا جاسکتا۔ خلاء کا لفظ [[عربی زبان|عربی]] سے آیا ہے اور اس کی اصل الکلمہ خلی ہے جس کا مطلب ہوتا ہے ؛ کچھ نا ہونا، خالی ہونا، معریٰ ہونا، فارغ ہونا۔ خلاء کے مذکورہ بالا مفاہیم دیکھنے کے بعد اس بات کا [[ادراک|ادراک (cognition)]] حاصل کرلینا کچھ ایسا مشکل بھی نظر نہیں آتا کہ اس لفظ خلاء کا space سے ذرہ برابر بھی تعلق نہیں۔ اب کجا یہ خلاء اور space کی دوری اور کجا یہ کہ اس ہی کو space کا متبادل تک ٹہرا دیا جائے۔ خلاء کا لفظ ہر نقطۂ نظر سے اپنے مفہوم میں دراصل انگریزی سائنسی اصطلاح، vacuum کے قریب ترین مبادل ہے اور اس خلاء کو vacuum کے لیے ہی اختیار کیا جانا چاہیے نا کہ space کے لیے۔ space کے بہترین متبادل فضاء ہی ہے، خواہ وہ atmospheric sapce ہو یا mathematical space ہو۔
|