"بہروپیت (کیمیاء)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: منتقل از زمرہ:کیمیاء بجانب زمرہ:کیمیا
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 1:
اکثر عناصر (elements) دو یا زیادہ شکلوں میں پائے جاتے ہیں۔ عناصر کی اس خصوصیت کو '''بہروپیت''' (Allotropy) یا کثیرالاشکالی کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر [[آکسیجن]] دو ایٹمی [[مولیکیول]] کی شکل میں بھی پائی جاتی ہے اور تین ایٹمی مولیکیول یعنی [[اوزون]] (ozone) کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ دونوں حالتوں میں آکسیجن خالص ہوتی ہے اور کم و بیش ایک جیسے کیمائی خواص رکھتی ہے مگر طبیعی خواص (physical properties) اور ظاہری شکل و صورت میں فرق ہو سکتا ہے۔ آکسیجن [[مقناطیس]] کے لیے کشش رکھتی ہے (یعنی پیرا میگنیٹک ہوتی ہے) جبکہ اوزون مقناطیس سے دور بھاگتی ہے (یعنی ڈایا میگنیٹک ہوتی ہے)۔ اوزون کا رنگ آکسیجن سے زیادہ نیلا ہوتا ہے۔ آکسیجن کے مقابلے میں اوزون بہت زیادہ طاقتور [[تکسیدی عامل]] (oxidizing agent) ہوتی ہے۔ آکسیجن سو فیصد بھی ہو تو بے بو ہوتی ہے جبکہ اوزون ایک فیصد بھی ہو تو تیز چبھتی ہوئی بو رکھتی ہے۔<ref>[{{Cite web |url=https://www.boundless.com/chemistry/textbooks/boundless-chemistry-textbook/nonmetallic-elements-21/oxygen-153/ozone-594-3612/ |title=Ozone (O3) is diamagnetic] |access-date=2017-01-05 |archive-date=2016-10-13 |archive-url=https://web.archive.org/web/20161013135751/https://www.boundless.com/chemistry/textbooks/boundless-chemistry-textbook/nonmetallic-elements-21/oxygen-153/ozone-594-3612/ |url-status=dead }}</ref>
آکسیجن زندگی کے لیے ضروری ہوتی ہے جبکہ اوزون مہلک ہوتی ہے۔