"چورہ شریف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 40:
 
== فیض رسانی ==
شمالی پنجاب کی اس درگاہ مقدسہ نے نقشبندی فیض کو اس طرح تقسیم کیا کہ چورہ شریف اکنافِ عالم میں معروف ہو گیا۔ یہاں سے جلیل القدر اور ممتاز مشائخ طریقت نے تربیت حاصل کی اور نقشبندی فیض کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔ ان فیض یافتہ مشائخ نے اپنے اپنے علاقوں میں نقشبندیت کے مراکز قائم کیے اور حضرت خواجہ سید دین محمد چوراہی اور باواجی سید فقیر محمد کے نقشِ قدم پر جل کر طریقت کی روشنی پھیلانے میں کسی قسم کا کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا۔ چورا شریف شمالی پنچاب کا ایک دور افتادہ چھوٹا سا گاوں ہے جو سنگلاخ چٹانوں اور بارانی علاقے میں واقع ہے مگر فضیلت اور برکاتِ الٰہیہ کا مرکز ہے۔ نقشبندیوں کے روحا نی مراکز تجلیات، منبع فیوضا ت سر ہند شریف امامِ ربانی [[مجدد الف ثانی]] قدس سرہ کے سرہند کے بعد چورا شریف نقشبندیت کا سب سے بڑا اورعظیم مرکزِ نور اور فقر ِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا گہوارہ ہے۔ اس بستی میں اولوالعزم اولیا اللہ آسودہ خا ک ہیں جنہوں نے اپنی دینی اور روحانی تبلیغ سے اکنافِ عالم کے لاکھوں بھٹکے ہوئے انسانوں کو صراطِ مستقیم پر گامزن کیا۔<ref>{{Cite web |url=http://churasharif.net/about-chura-sharif/ |title=آرکائیو کاپی |access-date=2015-10-20 |archive-date=2016-03-05 |archive-url=https://web.archive.org/web/20160305071639/http://churasharif.net/about-chura-sharif/ |url-status=dead }}</ref>
 
== حوالہ جات ==