فضائے بسیط

نظرثانی بتاریخ 11:51، 8 اگست 2008ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: '''خلاء'''، (یا '''خلائے بسیط''') علمِ فلکیات میں اَجرامِ فلکی کے فضاؤں سے باہر کائنات کے خالی علاقہ ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

خلاء، (یا خلائے بسیط) علمِ فلکیات میں اَجرامِ فلکی کے فضاؤں سے باہر کائنات کے خالی علاقہ کو کہاجاتا ہے. مقبولِ عام سمجھ کے برعکس، خلاء مکمل طور پر خالی نہیں ہے (یعنی کامل خلا) بلکہ اِس میں تھوڑے مقدار کا ریزہ موجود ہے، زیادہ تر ہائیڈروجن پلازما، اور ساتھ ہی برقمقناطیسی اشعاع. قیاساً، اِس میں سیاہ مادہ اور سیاہ توانائی بھی موجود ہے.

ماحول

 
خلاء ایک کامل خلا نہیں ہے، بلکہ بار آور ذرّات، برقناطیسی میدان اور وقوعاً ستاروں کا پلازما بُردہ ہے.

خلاء، کامل خلا کی قریب ترین طبعی مثال ہے. اِس میں رگڑ ناپید ہے، جو ستاروں، سیّاروں اور چاندوں کو آزاد تیرنے کی قابل بناتی ہے. ستارے، سیّارے، نجمیئے اور چاند اپنے فضاء کششِ ثقل کے ذریعے قائم رکھتے ہیں. اِن کی فضاؤں کی کوئی خاص حد نہیں ہوتی بلکہ جسم سے فاصلہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ فضاء کی کثافت بھی کم ہوتی جاتی ہے. ماورائے کہکشاں:بین کہکشائی وسیط بین کہکشائی:کونوں کی بڑی پیمانی ساخت