رگڑ

ٹھوس سطحوں، سیال تہوں، اور ایک دوسرے کے خلاف پھسلنے والے مادی عناصر کی نسبتی حرکت کی مزاحمت کرنے والی قوت

مزید استعمالات کے لیے دیکھیے: رگڑ (ضد ابہام)

رگڑ (Friction)، ایک قوت ہے جو دو باہم لگے سطوح (ٹھوس و ٹھوس / ٹھوس و سیال / ٹھوس و گیس) کی (ایک دوسرے پر) حرکت کے خلاف مزاحمت پیش کرتی ہے۔ مفہومِ عام و سلیس الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ رگڑ وہ قوت ہے جو ایک چیز کو دُوسری چیز پر سے پھِسل کر گُزر جانے سے روکتی ہے (یا روکنے کی کوشش کرتی ہے) ۔[1]

یہ ایک بنیادی قوت نہیں ہے کیونکہ یہ باردار ذرّات جیسے برقیے، اولیے، جوہروں اور سالمات کے درمیان برقناطیسی قوت سے اخذ کی گئی ہے۔

ٹھوس اور ٹھوس کے درمیان رگڑ کو خشک رگڑ جبکہ ٹھوس اور گیس یا مائع کے درمیان رگڑ کو سیال رگڑ کہا جاتا ہے۔ غیر متحرک اجسام کے درمیان رگڑ کو ساکن رگڑ جبکہ متحرک اجسام کے درمیان رگڑ کو حرکی رگڑ کہاجاتا ہے۔

جب دو سطوح میں سے دونوں متحرک ہوں تو اُن کے درمیان رگڑ حرکی توانائی کو حرارتی توانائی یا گرمائش میں تبدیل کردیتی ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم