بار پیما

نظرثانی بتاریخ 23:21، 22 جون 2011ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: '''بھارپیما''' (barometer) ایک سائنسی ادات ہے جسے موسمیات میں ہوائی دباؤ ماپنے کیلئے استعمال کیاجاتا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

بھارپیما (barometer) ایک سائنسی ادات ہے جسے موسمیات میں ہوائی دباؤ ماپنے کیلئے استعمال کیاجاتا ہے.

سادہ پارہ بھارپیما کا خاکہ، پارے کے عمودی ستون اور نیچے ذخیرے کے ساتھ

یہ پانی، ہوا، یا پارے (mercury) کے ذریعے فضائی دباؤ بتا سکتا ہے. ہوائی دباؤ کے رُجحان سے موسم میں مختصر وقتی تبدیلیوں کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے.

اِس کو ایک اطالوی سائنسدان ایونجلیسٹا ٹوریسیلی (Evangelista Torricelli) نے سن 1643ء میں ایجاد کیا تھا.

اشتقاقیات

بھارپیما ایک دو لفظی اِصطلاح ہے جو الفاظ بھار اور پیما سے مل کر بنی ہے، بھار دراصل سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے بوجھ یا وزن اور پیما فارسی زبان کا لفظ ہے جس کی معنی ہے پیمائش کرنے والا.

اِس کو انگریزی میں barometer کہاجاتا ہے، یہ اِصطلاح بھی دولفظی ہے. baro دراصل یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے وزن اور meter کی معنی ہے پیمائش گر.

نیز دیکھئے