"شہہ سوار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
شہہ سوار(انگریزی: Knight ;فارسی:شوالیه؛ عربی:الفارس(وسام) ؛ فرانسیسی: Chevalier) ایک اعزازی خطاب ہے جو کسی بادشاہ یا سیاسی رہنما کی طرف سے کسی بھی ایسے شخص کو عطا کیاجاتاتھا جو بلاواسطہ یا بالواسطہ فوج یا ملک کی خدمت بالخصوص فوجی خدمت انجام دیتاتھا ۔عمومی طور پر صلیبی جنگوں کے دوران ہیکل کیلئے جنگ لڑنے والوں کیلئے یہ لقب/خطاب استعمال ہوتاتھا۔[[قرون وسطیٰ متوسط]] میں کمتر درجے کے اشرافیہ کو بھی بطور شہہ سوارخدمتگارتصورکیاجاتاتھا۔تاہم بعد کے زمانے میں یہ خطاب /لقب اعلیٰ پائے کے گھڑسواروں اور عیسائی جنگجوؤں کیلئے شاہی ضابطہءاخلاق/قانون کی صورت اختیارکرگیا۔زمانہء جدید اولیٰ میں یہ خطاب خالصانہ طور پر ایسے لوگوں کو دیاجاتاتھا جو بادشاہ کے احکام کی تعمیل کرتے تھے بالخصوص برطانوی دربار میں بادشاہ کیلئے خدمت کرنے( خواہ وہ خدمت جنگ کی صورت میں ہو یا دیگر صورت میں ) والے افراد کو دیاجاتاتھا اور بدلے میں انکو [[جاگیردارانہ نظام|جاگیریں]] عطاکی جاتی تھیں جہاں وہ لوگوں پر حاکم ہوتے تھے۔ عام طور پر بادشاہ ایسے جاگیرداروں پر اعتماد کرتے تھے جو گھڑسواری کی جنگ میں مہارت رکھتے تھے۔<br />
شہہ سواروں کے بھی کئی درجات تھے جیساکہ [[فرسان الہیکل|شہہ سوار برائے معبد سلیمانی]] جس کو انگریزی میں Knights Templarکہاجاتاہے۔ یہ شہہ سوار برائے معبدسلیمان عیسائی جنگی روایات کے مطابق اساطیری حیثیعت کے مالک ہونے کی وجہ سے تاریخ میں نمایاں مقام رکھتے تھے جسکی وجہ سے دیگر درجات برائے شہہ سواران مبہم طور پرماضی کے دھندلکوں میں گم ہوگئے۔ تاہم ایام رواں میں دیگر درجات برائے شہہ سواران مختلف ممالک میں پائےجاتےہیں جیساکہ [[انگلستان]] میں ان شہہ سواروں کو مخصوص نشان بند عطاکیاجاتاتھا، جبکہ [[سویڈن]] میں شاہ فریڈرک اول نے 1748میں خصوصی طور پر شہہ سواروں کےلئے شاہی درجہ برائے سرافین (فرشتوں کا ایک طبقہ) کے اعزاز کااجراءکیااور[[ناروے]] اور[[سویڈن]] کے شاہ [[آسکراول]] نے 21اگست1847میں شہہ سواروں کیلئے [[ولی اولاف]] کے نام سے منسوب درجہ کا اجراءکیا۔ درج بالاتمام درجات کو پانے کیلئے خصوصی اہلیت ،قابلیت اور لیاقت کا پایاجاتالازم ہے تاہم شہہ سوار کا خطاب ریاست کے شاہ کی طرف سے ہر اس فردکودیاجاتاتھاجس نے کسی خاص میدان میں کارہائے نمایاں انجام دئے ہوں۔<br />
 
[[زمرہ:نبیل القاب]]