"تمباکو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م Bot: sl:Tobak is a featured article; cosmetic changes
سطر 1:
[[Fileملف:Nicotiana Tobacco Plants 1909px.jpg|thumb|تمباکو کی فصل کا ایک کھیت]]
'''تمباکو''' ایک [[زراعت|زرعی]] پیداوار ہے جو کہ تمباکو کے [[نباتات|پودے]] کے پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ راست طریقہ سے [[سگریٹ]]، [[نسوار]] یا [[پان]] میں استعمال ہونے کے علاوہ [[حشرات|کیڑے]] مارنے کے لیے اور بعض [[دوا|ادویات]] میں [[نکوٹین]] کی جزو کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط = http://student.britannica.com/comptons/article-208929/tobacco| تاریخ اشاعت = | عنوان =تمباکو | ترجمہ عنوان = | ناشر =سٹوڈنٹ بریٹانیکا| زبان = انگریزی}}</ref> یہ عام طور پر ہلکی نشہ آور خصوصیات رکھنے والی دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور کئی ممالک میں زرعی پیداوار میں فوری منافع بخش [[فصل]] کے طور پر بھی اگایا جاتا ہے، تمباکو [[دُنیا|دنیا]] میں سب سے زیادہ [[کیوبا]]، [[چین]] اور [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکہ]] میں پیدا ہوتا ہے جبکہ [[پاکستان]] کا شمار دنیا کا اعلٰی معیار کا تمباکو پیدا کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ {{حوالہ درکار}}<br />
تمباکو کا سب سے عام استعمال سگریٹ میں ہوتا ہے، اس کے علاوہ چبانے کے لیے، نسوار اور اس کے عرق کو بھی ہلکے نشہ آور مادے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکہ]] میں یہ عرصہ دراز تک سب سے عام اور سستا ترین ہلکا نشہ آور زریعہ رہا ہے جو کہ ادویات میں بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ لیکن [[یورپ]] کے باسیوں کی [[شمالی امریکہ]] میں آمد کے بعد، تمباکو کی پیداوار اور برآمد کو مرکزی [[صنعت]] کی حیثیت مل گئی اور اس پر وسیع پیمانے پر ہونے والی [[تحقیق]] کے بعد بے شمار ادویات میں اس کا استعمال کیا جانے لگا۔ یورپی اقوام نے ہی اسے امریکہ سے باہر باقی دنیا میں متعارف کروایا۔ ایک خیال یہ ہے کہ تمباکو پر تحقیق اور اس کے وسیع پیمانے پر صنعت کی شکل اختیار کرنے کی وجہ سے اوائل ادوار میں امریکہ کی [[معیشت]] کو سہارا ملا۔ بعد ازاں زرعی پیداوار کی مناسبت سے امریکی معیشت میں [[کپاس]] کو کلیدی حیثیت حاصل ہو گئی۔ [[امریکی خانہ جنگی]] کے بعد عام عوام میں اس کی ضرورت میں اضافہ ہوا اور آسان تر شرائط پر میسر مزدوروں کی وجہ سے سگریٹ کی صنعت نے خوب ترقی کی۔ چونکہ سگریٹ ایک جدید اور تمباکو کا سہل ترین زریعہ تھا، اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے سبب تمباکو کمپنیاں وجود میں آئیں اور اس صنعت نے امریکہ میں معیشت کو سہارا دیا اور ساتھ ہی چند ہی دہائیوں میں پوری دنیا کی معیشت پر حاوی ہو گئیں۔ لیکن بعد ازاں بیسویں صدی میں جب سائنسی تحقیق سے تمباکو کے انسانی صحت پر مضر اثرات کا انکشاف ہوا تو تمباکو کی صنعت کا دنیا کی معیشت پر اثر کم ہونا شروع ہو گیا اور دوسری زرعی اجناس جیسے [[کپاس]]، [[گندم]] اور [[مکئی]] وغیرہ نے تمباکو کی جگہ لے لی۔ <br />
سطر 8:
تمباکو نوشی کے مضر اثرات
وہ لوگ جو حالات سے آگہی رکھتے ہیں، اُن میں روز بروز تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں شعور بڑھ رہا ہے کہ تمباکو نوشی نہ صرف اُس شخص کے لیے جو اِس عادت کا شکار ہے بلکہ اُن افراد کے لیے بھی نقصان دہ ہے جو اُس کے آس پاس رہتے ہیں، جسے سیکنڈ ہینڈ سموکنگ کہتے ہیں۔ یعنی، آپ خود تو سگریٹ نہیں پی رہے ہوتے لیکن دوسروں کی سگریٹ کا دھواں آپ کے پھیپھڑوں کو اور آپ کے نظامِ صحت کو بھی انتہائی نقصان پہنچاتا ہے جتنا خود سگریٹ پینے والوں کو۔ یہی وجہ ہےکہ امریکہ میں روزبروز اِس بارے میں پابندیاں بڑھ رہی ہیں کہ ایسی جگہوں پر لوگ سگریٹ نہ پئیں جہاں پر دوسرے لوگ بھی موجود ہوتے ہیں۔امریکہ کے وفاقی قانون لوگوں کو سرکاری عمارتوں میں تمباکو نوشی سے روکتے ہیں اور خود ’وائس آف امریکہ‘ کے آفس سمیت سگریٹ پینے والوں کو عمارت سے باہر ایک خاص فاصلے تک سگریٹ پینے کی اجازت نہیں ہوتی۔ بہت سی ریاستیں ایک عشرہ پہلے تک تمباکو نوشی کے خلاف منظور ہونے والے اِسی وفاقی قانون پر نہ صرف یہ کہ عمل کر رہی ہیں بلکہ کچھ ریاستوں نے اور بھی زیادہ سخت ضوابط نافذ کیے ہیں۔ایسے اسپتالوں اور کمپنیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو تمباکو نوشی کرنے والوں کو ملازم نہیں رکھتیں۔ ریاست ٹینسی کے میموریل اسپتال میں اب ملازمت کے خواہش مند افراد کا باقاعدہ لیبیاریٹری ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ اگر اِس ٹیسٹ میں نکوٹین کی نشاندہی ہوجائے تو اُس کا مطلب ہے کہ ملازمت سے انکار کردیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین ایک طویل عرصے سے لوگوں کو تمباکو نوشی ترک کرنے کے بارے میں بتا رہے ہیں، لیکن اگر امریکہ کی طرح دنیا بھر میں سماجی طور پر بھی سگریٹ نوشی کو روکا جائے تو یقینی طور پر سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوگی۔ عالمی ادارہٴ صحت کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی دنیا بھر میں موت کا سبب بننے والی آٹھ اہم وجوہات میں سے چھ میں سب سے زیادہ خطرے کی وجہ سمجھی جاتی ہے۔ عالمی ادارہٴ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر سال تمباکو نوشی کرنے والے کم از کم 50لاکھ افراد پھیپھڑوں کے سرطان، دل کے امراض اور دوسری وجوہات کی بنا پر انتقال کرجاتے ہیں۔ ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا، تو سنہ 2030 میں تمباکو نوشی سے منسلک وجوہات کی بنا پر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم 80لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ ہم میں سے کوئی بھی اِن اعداد و شمار کا حصہ ہو سکتا ہے، کیونکہ اپنے گھر سے آغاز کیا جائے۔ اپنے بچوں کو شروع سے ہی تمباکو نوشی کے خطرات کے بارے میں بتائیے اورا ِس بات کی خبر رکھیئے کہ کہیں وہ چھپے چوری سگریٹ تو نہیں پیتے۔ بچوں کو روکنے کا سب سے بڑا طریقہ یہ ہے کہ بڑے اُن کے سامنے سگریٹ نہ پئیں۔
== ایوان عکس ==
<gallery>
تصویر:Belomorkanalsav.jpg|روسی سگریٹ
سطر 15:
تصویر:EgyptianDeitiesLifeAd.jpg|مصری سگریٹ کا 1919ء کا ایک اشتہار
</gallery>
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
== مزید دیکھیے ==
[[صنعت تمباکو]]
 
== بیرونی روابط ==
* [http://www.plot55.com/growing/nicotiana.html تمباکو اگانے کے طریقے]
* [http://plants.nrcs.usda.gov/factsheet/pdf/fs_niru.pdf جنگلی تمباکو - امریکی شعبہ برائے بقائے حیات]
سطر 36:
[[زمرہ:زرعی اجناس]]
[[زمرہ:منشیات]]
 
{{Link FA|sl}}