"علاؤ الدین عطار" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں (ٹیگ: القاب) |
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 1:
ولادت718 -وفات802) ہجری
خواجہ علاؤالدین عطارآپ کا نام محمد بن محمد البخاری ہےاورعلاؤالدین عطار کے نام سے معروف ہیں۔جب آپ کے والد ماجد نے وفات پائی تو ااپ نے ان کے ترکہ سے کوئی چیز قبول نہ کی اور حالت تجرید میں بخارا کے ایک مدرسے میں داخل ہو گئے۔شروع ہی سے آپ کی طبیعت فقر کی طرف مائل تھی۔
شاہ بہاؤالدین نقشبند بانی [[سلسلہ نقشبندیہ]] کے قریبی دوست اور سب سے پہلے خلیفہ داماد اور جانشین ہیں۔لڑکپن ہی سے آپ پر حضرت شاہ نقشبند کی خصوصی نظر عنایت رہی۔ درجہ کمال پر فائز ہونے کے بعد اپنے سامنے ہی طالبان طریقت کی تربیت خواجہ علاؤالدین عطار کے سپرد کر دی تھی اور فرماتے تھے کہ علاؤالدین نے ہمارا بوجھ کم کر دیا۔ یہی وہ چیز ہے کہ انوار و ولایت کے آثار بہت پہلےہی سے موجود تھے ۔اور انکی صحبت سے بہت سے سالکین مرتبہ کمال تک پہنچ گئے۔انہی میں شریف الدین جرجانی بھی شامل تھے۔جو آپ کے متعلق فرماتے ہیں۔ ”و اللہ ما عرفت الحق سبحانہ وتعالیٰ کما ینبغی مالم اصل الیٰ خدمۃ العطار البخاری“ کہ خدا کی قسم میں نے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کو جیسا چاہیے نہیں پہچانا تھا جب تک کہ میں حضرت علاؤالدین عطار کی خدمت میں نہ پہنچا۔
|