"کرشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
قطعے کا اضافہ
سطر 3:
 
[[ہندومت|ہندو مت]] میں کرشنا (Krishna) یا کرشن (Kṛṣṇa) [[وشنو]] کے آٹھویں [[اوتار]] گزرے ہیں۔ [[سنسکرت]] میں کرشن کے لفظی معنی سیاہ کے ہیں۔ گووند، گوپال، کرشن کنہیا، ہری اور جگن ناتھ ان کے مختلف القاب اور صفاتی نام ہیں۔ کرشن کو بھگتی کا معلم اعظم گردانا جاتا ہے۔ [[بھگوت گیتا]] کرشن کی تعلیمات کا خلاصہ ہے۔
 
==پیدائش==
کرشن 3228 ق م میں پیدا ہوئے اور ان کی وفات 3102 ق م مِیں ہوئی۔ ان کے والد کا نام واسو دیو اور والدہ کا نام دیوکی تھا۔ ان کی پیدائش [[متھرا]] میں ہوئی۔ متھرا یادووں کی دارالحکومت تھی، یادو پر کرشن کے والدین کی حکومت تھی۔ کرشن کی پیدائش کے وقت کرشن کے ماموں کَنْس نے ان کے والدین کو قید کر رکھا تھا اور خود تخت سنبھال رکھا تھا۔ کسی نے کنس کو بتایا تھا کہ دیوکی کا آٹھوان بیٹا کنس ان کو قتل کر دے گا۔ اس انجام سے بچنے کے لیے کنس اپنی بہن کے ہر بیٹے کو پیدا ہوتے ہی مار دیتا تھا۔ کرشن جی پیدا ہوئے تو انہیں خفیہ طور پر قید سے باہر یشود اور نندا کے پاس بھجوا دیا گیا، جنہوں نے ان کی پرورش کی۔ کنس کو جب اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے ایک آدم خور بلا پٹان کو بھجوایا تاکہ وہ کرشن تو اپنا دودھ پلا کر مار دے۔ مگر اس نے جب انہیں اپنا زہریلا دودھ پلا کر مارنے کی کوشش کی تو ننہے کرشن نے الٹا اس کے دودھ میں سے قوت حیات چوس لی۔
 
 
==بھگوت گیتا==