"مرید حسین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: قریشی قوم کے یہ فرزند بھلہ کریالہ ضلع چکوال کے رہائشی تھے.آپ نے 22 سال کی عمر میں24 دسمبر 1937 کو شہادت پا...
 
اضافہ مواد
(ٹیگ: القاب)
سطر 1:
ان کا نام مرید حسین ایم ایچ اسیر تخلص رکھتے تھے
قریشی قوم کے یہ فرزند بھلہ کریالہ ضلع چکوال کے رہائشی تھے.آپ نے 22 سال کی عمر میں24 دسمبر 1937 کو شہادت پائی.
== ولادت ==
1915ء میں کہوٹ قریش قوم کے یہ فرزند بھلہ کریالہ ضلع چکوال میں پیدا ہوئے ان کے والد کانام عبد اللہ خان اوروالدہ کا نام غلام عائشہ تھا
== والد کا تعارف ==
چوہدری عبد اللہ خان بھلہ کے رہائشی اور نمبردار تھے.بڑھاپے میں ملنے والی مرید حسین انکی اکلوتی اولاد تھی۔ابھی مرید حسین 5 سال کے تھے کہ والد کا انتقال ہو گیا۔
== تعلیم و تربیت ==
قرآن پاک اوردینی کتب کی تدریس سید محمد شاہ خطیب جامع مسجد بھلہ سے حاصل کی۔عام تعلیم کیلئے قریبی قصبہ کریالہ کے اینگلوسنسکرت مڈل اسکول میں داخل ہوئےمڈل پاس کرنے کے بعد گورنمنٹ ہائی اسکول چکوال سے1930،31 میں میٹرک کیا۔
== ازدواجی زندگی ==
1935ء میں جب انکی عمر 20 سال تھی انکی شادی محترمہ امیر بانو سے ہوئی جو 1943 میں فوت ہوئیں جو چوہدری خیر مہدی نمبر دار بھلہ کی ہمشیرہ تھیں۔
==رام گوپال کا قتل ==
1936ء میں زمیندار اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی کہ شفاخانہ حیوانات پلول ضلع گوڑ گانواں کے انچارج ڈاکٹررام گوپال نے گستاخی کرتے ہوئے اپنے شفا خانے کے گدھے کا نام رسول اللہ ﷺ کے نام پر رکھا ہے۔ اس خبر کے بعد اپنے مرشد خانہ پر مرشد خواجہ عبد العزیزچشتی کے پاس چاچڑ ضلع سرگودھا گئے ۔اس کے بعد وہ نارنوند گئے کیونکہ رام گوپال پلول سے تبدیل ہو چکا تھا اسے للکار کر کہا "اوہ موذی اٹھ اج محمد دا پروانہ آگیا ای"اور نعرہ تکبیر کے ساتھ خنجر سے ایک ہی وار میں قتل کر دیا یہ واقعہ 8 اگست 1936ء کو ہوااسے قتل کرنے کے بعد خود ہی گرفتاری پیش کر دی اور شرط یہ رکھی کہ مجھے کوئی مسلمان گرفتار کرے۔مقدمہ چلا اعتراف قتل کے بعد انہیں سزائے موت ہوئی
== شہادت ==
آپ نے 22 سال کی عمر میں18 رجب24 ستمبر 1937 کو شہادت پائی.بھلہ(موجودہ نام غازی محل)میں مدفون ہیں<ref>شہیدان ناموس رسالت ،محمد متین خالد۔صفحہ84</ref>