"مرید حسین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ مواد
(ٹیگ: القاب)
اضافہ مواد
سطر 9:
1935ء میں جب انکی عمر 20 سال تھی انکی شادی محترمہ امیر بانو سے ہوئی جو 1943 میں فوت ہوئیں جو چوہدری خیر مہدی نمبر دار بھلہ کی ہمشیرہ تھیں۔
==رام گوپال کا قتل ==
1936ء میں زمیندار اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی کہ شفاخانہ حیوانات پلول ضلع گوڑ گانواں کے انچارج ڈاکٹررام گوپال نے گستاخی کرتے ہوئے اپنے شفا خانے کے گدھے کا نام رسول اللہ ﷺ کے نام پر رکھا ہے۔ اس خبر کے بعد اپنے مرشد خانہ پر مرشد خواجہ عبد العزیزچشتی کے پاس چاچڑ ضلع سرگودھا گئے ۔اس کے بعد وہ نارنوند گئے کیونکہ رام گوپال پلول سے تبدیل ہو چکا تھا اسے للکار کر کہا "اوہ موذی اٹھ اج محمد دا پروانہ آگیا ای"اور نعرہ تکبیر کے ساتھ خنجر سے ایک ہی وار میں قتل کر دیا یہ واقعہ 8 اگست 1936ء کو ہوااسے قتل کرنے کے بعد خود ہی گرفتاری پیش کر دی اور شرط یہ رکھی کہ مجھے کوئی مسلمان گرفتار کرے۔مقدمہ چلا اعتراف قتل کے بعد انہیں سزائے موت ہوئی ۔ <br />
دوران تفتیش اس سوال پر کہ مقتول کا حلیہ کہاں سے معلوم ہوا، اس شہبازِ محبت نے انکشاف کیا:
 
’’جس عظیم ذات نے مجھے اس کی شناخت کروائی، ان کے حضور تم تو کیا تمہارے خیال کا بھی گزر نہیں ہو سکتا۔ رام گو پال نے میرے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی اور میرے آقاصلی اللہ علیہ وسلم نے کرم فرمایا کہ اسے کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے مجھے چن لیا۔ میری قسمت جاگ اٹھی اور خواب میں آقاصلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے اس گستاخ کی صورت مجھے دکھائی اور میں نے جاگ کر اس کا حلیہ نوٹ کر لیا۔‘‘ اب میں اسے ختم کر چکا ہوں۔ یہ میرے ہنسنے اور ہندوؤں کے رونے کا وقت ہے۔‘‘<ref>http://khatm-e-nubuwwat.org/LeafLet/text/10Mujahdeen-kn/10-76.htm</ref>
== شہادت ==
آپ نے 22 سال کی عمر میں18 رجب24 ستمبر 1937 کو شہادت پائی.بھلہ(موجودہ نام غازی محل)میں مدفون ہیں<ref>شہیدان ناموس رسالت ،محمد متین خالد۔صفحہ84</ref>