"ارتقائی حیاتیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 45:
== بے ریڑھ کے جانوروں کا ارتقاء ==
 
تقریباً تین ارب اسی کروڑ سال پہلے یک خلوی خلیہ سے زندگی کی ابتدا ہوئی تھی۔ یہ زندہ مخلوق نہ نباتات میں شمار ہوتی تھی اور نہ ہی حیوانات میں۔ نباتات اور حیوانات کی علیحدگی کا آغاز آج سے تقریباً تین ارب سال پہلے ہوا تھا۔ نباتات اور حیوانات کی علیحدگی کا آغاز آج سے کوئی ایک ارب سال پہلے ہوا تھا۔ اس وقت تک نباتات اور حیوانات یک خلیاتی مرحلے میں تھے اور یہ دونوں پانی کے اندر تھے۔ یہ ارتقاء شروع کیسے ہوا، یہ بھی سربستہ راز ہے۔ کیوں کہ حاصل شدہ متجحرات کے دور سے پہلے کے زمانے سے تعلق رکھتا تھا۔ بہرحال یک خلیاتی جسموں میں ارتقاء کی پہلی یہ تھی کہ کثیر خلیاتی جسم پیدا ہوئے۔ اس عمل کا زمانہ ساٹھ کروڑ قبل سمجھا جاتا ہے۔ قدیم کائی اور بکٹیریا کے متجحرات جنوبی افریقہ میں ملے ہیں۔ ان کی عمر علیٰ الترتیب تین ارب دس کروڑ سال اور دو ارب ستر کروڑ سال ہے۔ اس طرح انٹاریو ) کنیڈا ( سے جو ایسے ہی متجحرات ملے ہیں وہ ایک ارب نوے کروڑ سال پرانے ہیں۔ ایسے قدیم متجحرات کی تعداد کم ہے۔ تاہم ساٹھ کروڑ سال قبل کے زمانے سے لے کر بعد کے تمام ادوار کے متجحرات وافر دستیاب ہیں۔ ان کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتدائی جسموں میں خلیوں کی تعداد مختصر ہوتی تھی اور خلیوں کی ترتیب دو پرتوں میں ہوتی تھی، جن میں ریشوں کا کچھ فرق ہوتا تھا، مگر اعضائ کا وجود نہیں تھا۔ ساٹھ کروڑ سال قبل کئی جاندار وجود میں آچکے تھے جو تقریباً سب کے سب پانی میں رہتے تھے۔
 
یک خلوی جسموں میں ارتقاء کی پہلی تبدیلی تو یہ تھی کہ کثیر الخلیاتی جسم نمودار ہوئے۔ دوسری بڑی تبدیلی یہ ہوئی کہ خلیوں کی تین پرتوں میں جسموں کا ظہور ہوا۔ جس کے باعث۔ درمیانی پرت میں پٹھوں کا ظہور ہوا۔ جس کے باعث اس میں حرکت کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ جسم کے مختلف تقسیم منت ہوئی اور سر اور دم کا فرق پیدا ہوا ۔ہوا۔
 
تیسری تبدیلی یہ ہوئی کہ ٹکروں میں منقسم جسم وجود میں آئے۔ دوسرے ان کے اندر کچھ کھوکھلا حصہ بھی پیدا ہوا۔ ان خصوصیات کے نتیجے میں جوڑ دار کیڑے پیدا ہوئے۔ آج بھی ایسے کیڑوں کا نمائندہ کیچوا موجود ہے۔ یہ دونوں خصوصیات بعد میں زیادہ ترقی یافتہ بے ریڑھ اور ریڑھ دار جانوروں کے جسمانی نظام کی بنیاد بنے۔
 
چوتھی بڑی یہ ترقی ہوئی کہ ٹکڑوں میں منقسم کھوکھلے جسموں کے ساتھ جوڑ دار اعضائ مزید لگ گئے اور ایک نیا بے ریڑھ جانور پیدا ہوا۔ اس جانور کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرنا انتہائی آسان ہوگیا۔ ان سے ترقی کرکے جڑے ہوئے پیروں والے جانور پیدا ہوئے اور کروڑ ہا کروڑ سال پہلے زندگی انہی شکلوں میں قدیم سمندروں موجود تھے۔ ان کی اولاد میں سے سمندری بچھو پیدا ہوئے اور پھر سانس لینے والے سمندری حشرات پیدا ہوئے۔ سب سے پہلے کیڑے تقریباً تقریباً 32 کروڑ پچاس لاکھ سال پہلے صفحہ ہستی پر نمودار ہوئے۔ تتلیاں اس زمانے میں نمودار ہوئیں جب نباتات کی دنیا میں پھولدار پودے وجود میں آئے۔ تاہم گزشتہ بارہ کروڑ سال سے بے ریڑھ جانوروں میں کوئی مزید عظیم تبدیلی نہیں ہوئی۔
 
== ریڑھ دار جانوروں کا ارتقاء ==