"ایوبی سلطنت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م اندرونی روابط
سطر 41:
[[ملف:ayubids.png|thumb|300px|ایوبی سلطنت اپنے عروج کے زمانے میں]]
 
'''ایوبی سلطنت''' یا '''سلطنت آل ایوب''' (Ayyubid Sultanate) [[کرد]] نسل کے مسلم خاندان کی حکومت تھی جس نے 12 ویں اور 13 ویں صدی میں [[مصر]]، [[شام]]، [[یمن]]، [[دیار بکر|دیار باکر]]، [[مکہ]]، [[حجاز]] اور شمالی [[عراق]] پر حکومت کی۔
 
ایوبی سلطنت کے بانی [[صلاح الدین ایوبی]] تھے جن کے چچا [[شیر کوہ]] نے زنگی سلطان [[نور الدین زنگی]] کے سپہ سالار کی حیثیت سے [[1169ء]] میں [[مصر]] فتح کیا تھا۔ اس سلطنت کا نام شیر کوہ کے بھائی اور [[صلاح الدین ایوبی|صلاح الدین]] کے والد [[نجم الدین ایوب]] کے نام پر ایوبی سلطنت پڑا۔ [[صلاح الدین ایوبی|صلاح الدین]] نے [[مصر]] میں [[سلطنت فاطمیہ|فاطمی سلطنت]] کا خاتمہ کیا اور [[1174ء]] میں [[نورالدین زنگی|نور الدین]] کے انتقال کے بعد [[دمشق]] پر قبضہ کرکے [[شام]] کو بھی اپنی قلمرو میں شامل کرلیا۔
 
[[صلاح الدین ایوبی|صلاح الدین]] [[صلیبی جنگیں|صلیبی جنگوں]] کے دوران [[1187ء]] میں [[جنگ حطین]] میں صلیبیوں کو عظیم شکست، [[فتح بیت المقدس]] اور اس کے نتیجے میں ہونے والی [[تیسری صلیبی جنگ]] میں فتح کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔ [[صلاح الدین ایوبی|صلاح الدین]] [[1193ء]] میں انتقال کرگئے جس کے بعد سلطنت ان کے بیٹوں کے درمیان بٹ گئی اور بالآخر 1200ء میں صلاح الدین کے بھائی [[العادل]] پوری سلطنت کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ [[1218ء]] میں العادل اور 1238ء میں [[الکامل]] کے انتقال پر پھر یہی صورتحال سامنے آئی۔ [[1250ء]] میں آخری ایوبی سلطان [[توران شاہ]] قتل ہوگیا اور اس کے مملوک غلام جرنیل [[ایبک]] نے بحری [[مملوک|مملوک سلطنت]] کی بنیاد رکھی۔ [[مصر]] ہاتھوں سے نکل جانے کے بعد ایوبیوں نے اگلے 80 سال تک شام میں مزاحمت جاری رکھی اور بالآخر [[1334ء]] میں شام بھی مکمل طور پر مملوکوں میں شامل ہوگیا۔
 
== مصر کے ایوبی سلاطین ==
 
* [[صلاح الدین ایوبی|صلاح الدین]] 1171ء تا 1193ء
* العزیز 1193ء تا 1198ء
* المنصور 1198ء تا 1200ء
سطر 61:
== دمشق کے ایوبی سلاطین ==
 
* [[صلاح الدین ایوبی|صلاح الدین]] 1174ء تا 1193ء
* الافضل 1193ء تا 1196ء
* العادل 1196ء تا 1218ء