"بلاگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ←‏مدونہ: تحسینی تبدیلی, typos fixed: موقع جال ← ویب سائٹ using AWB
م clean up, replaced: ← (9) using AWB
سطر 1:
{{Journalism}}
'''بلاگ''' ایسی ویب سائٹس کو کہا جاتا ہے جہاں گفتگو یا معلومات ترتیب وار درج ہوتی ہیں۔یہ ایک [[امیختہ]] (portmanteau) لفظ ہے جو کہ 1998 سے اپنے موجودہ [[ویب]] کے مفہوم میں استعمال ہورہا ہے۔یہ انگریزی کے الفاظ ویب (weB) اور لاگ (LOG) سے مل کر بنا ہے، یعنی web سے آخری لفظ B اور log کو ملا کر بنا ہے۔
 
==بلاگ کی اردو==
اردو کی کسی لغت میں بلاگ کی اردو درج نہیں اور نہ ہی اردو کے کسی بااختیار ادارے نے ابھی تک اس کی اردو بنائی ہے، اسی لیے عام بول چال اور تحریر میں یہ بلاگ ہی استعمال ہوتا ہے۔
==بلاگ کی اردو کے لیے تجاویز==
اردو ویکی پیڈیا کی جانب سے بلاگ کے اردو متبادل کے لیے درج ذیل الفاظ کی تجاویز ہیں۔
===بلاگ===
انگریزی Blog کی اردو [[کلمہ نویسی]] یعنی بلاگ کو ہی اردو میں اپنایا جا سکتا ہے، یہ لفظ عام بول چال اور تحریر میں بھی استعمال ہوتے ہوئے اردو دان طبقے میں مشہور ہو چکا ہے۔
===نوشتہ جال===
انگریزی اصول کے حساب سے لفظ blog کی اگر اردو تیار کی جاۓ گی تو وہ web سے b اور log کو ملانے کے مطابق نوشتۂ جال بنائی جاسکتی ہے۔اس کی تشریح یوں بھی کی جا سکتی ہے۔
* [[حبالہ محیط عالم|ورلڈ وائڈ {{ٹ}}ویب{{ن}}]] سے{{ٹ}} ب{{ن}} + {{ٹ}} [[نوشتہ|لاگ]] {{ن}} = بلاگ
* [[حبالہ محیط عالم|{{ٹ}}جال{{ن}} محیط عالم]] سے {{ٹ}} جال {{ن}} + {{ٹ}} [[نوشتہ]] {{ن}} = نوشتۂ جال
===مدونہ===
عربی میں اسکے لیے مدونہ کا لفظ مستعمل ہے، اسی کو اردو میں بھی اپنایا جا سکتا ہے۔ مدونہ کی جمع مدونات ہو گی۔اس کی تشریح اس طرح ہو سکتی ہے۔اصل میں ایک {{ٹ}} مـدونـہ {{ن}} یا بلاگ ، ایک ایسا {{ٹ}} [[موقعِ حبالہ|ویب سائٹ]]{{ن}} (website) ہوتی ہے کہ جہاں اندراجات کو ایک جریدہ یا مجلہ کے انداز میں ترتیب دیا جاتا ہے اور اس ترتیب کو [[زمانی]] (chronological) رکھا جاتا ہے۔ مدونہ کی جمع مدونات (blogs) ہوتی ہے اور مدونہ بنانے والے یعنی blogger کو مدونی کہا جاتا ہے اور اسکی جمع مدونین ہوتی ہے۔ مدونہ کا لفظ مدون سے بنا ہے جسکے معنی log یا record رکھنے کے ہوتے ہیں جبکہ خود مدون کا لفظ عربی دون سے بنا ہوا ہے جسکا مطلب log یا book یا record ہوتا ہے اور یہی record یا log رکھنے کا مطلب انگریزی میں blog کا بھی لیا جاتا ہے۔
===ویب نوشت===
فارسی میں بلاگ کے لیے ویب نوشت کا لفظ استعمال ہوتا ہے، اسے بھی اردو میں اپنایا جا سکتا ہے۔