"کتاب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م clean up, replaced: ← (5) using AWB
(ٹیگ: القاب)
سطر 1:
{{پڑھنا}}
[[ملف:19042007273.jpg|thumb|[[چھاپ خانہ]] کی ایجاد اور اِنتخاب سے پہلے، تقریباً تمام کتابوں کی نقلیں ہاتھوں سے بنائی جاتی تھیں، جس سے کتابیں نایاب اور مہنگی تھیں.]]
اپنے وسیع تر مفہوم میں ہر وہ تحریر جو کسی شکل میں محفوظ کی گئی ہو '''کتاب''' کہلاتی ہے۔ گویا [[کتب خانہ اشور بنی پال|مٹی کی تختیاں]]، [[پیپرس|پیپرس کے رول]]، اور ہڈیاں جن پر تحریر محفوظ ہے کتاب ہے؛ یہ چمڑے یا جھلی پر بھی ہو سکتی ہے اور [[کاغذ]] پر بھی۔ کتاب لکھے اور چھاپے گئے کاغذوں کے مجموعہ کو کہتے ہیں ، جن کی جلد بندی کی گئی ہواور انھیں محفوظ کرنے کے لیے جلد موجود ہو۔موجودہ دور میں [[طرزیات]] اور [[سائنس]] کی ترقی کی بدولت کتاب صرف کاغذ پر چھپی تحریر ہی نہیں رہی، بلکہ اب کتاب [[انٹرنیٹ]] اور ''بک ریڈر'' کے ذریعے ڈیجی ٹیل ہو چکی ہے۔
کتابوں کے شوقین یا کتابیں زیادہ پڑھنے والے کو عموماً ، کتابوں کا رَسیا یا کتابوں کا کیڑا کہاجاتا ہے. <br />
[[کتب خانہ]] ایک جگہ ہے جہاں پر کتابیں صرف پڑھنے کے لئے مہیا کی جاتی ہیں. کتب خانے میں کتابوں کی خریدوفروخت نہیں کی جاتی. <br />
سطر 9:
’’يَسْأَلُكَ أَهْلُ الْكِتَابِ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتَابًا مِنَ السَّمَاءِ: [[(النساء : ١٥٣)]] اھل کتاب آپ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ ان پر آسمان سے کوئی صحیفہ نازل کردیں۔
فرض اور تقدیر کے معنی میں کتاب کا لفظ مستعمل ہے‘ قرآن مجید میں ہے :
’’ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ‘[[(البقرہ : ١٨٣)]] اے ایمان والو ! تم پر روزہ رکھنا فرض کیا گیا ہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیا گیا تھا۔
’’ قُلْ لَنْ يُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا‘‘ [[(التوبہ : ٥١)]] آپ کہیے : ہمیں صرف وہی چیز پہنچے گی‘ جوہمارے لیے اللہ نے مقدر کردی ہے۔
کتاب کا لفظ بنانے اور شمار کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے‘ قرآن مجید میں ہے :
’’ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ[[(آل عمران : ٥٣)]] سو گواہی دینے والوں کے ساتھ ہمارا شمار کرلے
اللہ کی طرف سے حجت ثابتہ کے معنی میں بھی کتاب کا لفظ مستعمل ہے‘ قرآن کریم میں ہے :
’’ أَمْ آتَيْنَاهُمْ كِتَابًا مِنْ قَبْلِهِ‘‘۔ [[(الزخرف : ٢١)]] کیا ہم نے اس (قرآن) سے پہلے انہیں کوئی حجت ثابتہ دی ہے ؟
’’ فاتوا بکتبکم ان کنتم صدقین [[(الصافات : ١٥٧)]] تم اپنی حجت ثابۃ لے آؤ اگر تم سچے ہو
کتاب کا لفظ حکم کے معنی میں بھی وارد ہے‘ قرآن مجید میں ہے :
’’ لولا کتب من اللہ سبق لمسکم فیما اخذتم عذاب عظیم [[(الانفال : ٦٨)]] اگر پہلے (معاف کردینے کا) حکم‘ اللہ کی طرف سے نہ ہوتا تو (کافروں سے) جو (فدیہ کا مال) تم نے لیا تھا‘ تمہیں اس میں ضرور بڑا عذاب پہنچتا
قرآن مجید میں جہاں اہل کتاب کا لفظ آتا ہے تو اس کتاب سے تورات‘ انجیل یا یہ دونوں کتابیں مراد ہوتی ہیں۔ [[(المفردات ص ٤٢٥۔ ٤٢٣‘ مطبوعہ المکتبۃ المرتضویہ‘ ایران‘ ١٣٤٢ ھ)]]
 
=== کتاب کا اصطلاحی معنی ===
کتاب کا اصطلاحی معنی یہ ہے : وہ صحیفہ جو ایسے متعدد مسائل جامع ہو جو جنسا متحد ہوں اور نوعا اور صنفا مختلف ہوں اور وہ صحیفہ ابواب اور فصول پر منقسم ہو‘ جیسے کتاب الطہارۃ‘ کتاب الزکوۃ وغیرہ۔
اس آیت میں کتاب سے مراد آسمانی صحیفہ ہے یعنی قرآن مجید<ref>تفسیر تبیان القرآن مولانا غلام رسول سعیدی جلد اول صفحہ 240،241فرید بکسٹال لاہور</ref>۔<br />
 
{{باب|کتب}}