"گرزین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 22:
}}
'''گرزین کھوار''' حمد، نعت شریف ، صوفیانہ کلام؛ منظومات ، مرثیہ اور غزلیات کا مجموعہ ہے۔ یہ کھوار کے معروف شاعر جاوید حیات کاکا خیل کی تصنیف ہے۔ گرزین اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے جو گلگت بلتستان میں کھوار زبان کی ترجمانی کرتی ہے۔ <ref>https://gurzain.wordpress.com/</ref> شاعر نے اپنی اس کتاب کو ایک خاص انداز سے ترتیب دی ہے۔ یہ کتاب کھوار زبان و ادب کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
 
==گرزین (وجہ تسمیہ)==
گرزین کھوار اور شینا زبان کا ایک مشترکہ لفظ ہے جس کے معنی ہیں باغ، گلستان، چمن وغیرہ۔ مصنف نے کتاب کے لئے گرزین کا خوبصورت لفظ استعمال کیا ہے۔ گرزین ایک ایسی کتاب ہے جس میں ہر صنف کی شاعری دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس میں اللہ تبارک و تعالی کے بارگاہ میں خوبصورت حمد کے علاوہ شاعر نے آنحضور صلعم کی شان میں نعتوں کا گلدستہ پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ صوفیانہ کلام، ملی نغمے، منظومات ، مرثیہ جات اور غزلیات نے کتاب کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
 
==گرزین کے بارے میں==
گرزین گلگت بلتستان میں کھوار زبان و ثقافت کی اولین کتاب ہے۔ شاعر نے کتاب کا نام گرزین اس لئے منتخب کیا ہے کیونکہ لفظ گرزین چترال اور گلگت کی تمام زبانوں میں استعمال ہوتا ہے اور ہم معنی لفظ ہے۔ اس لفظ کے معنی ہیں باغ، گلستان، وغیرہ۔ گرزین بہت سےشعری مجموعوں مثلا حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبول، صوفیانہ کلام، منظومات، مرثیہ اور غزلیات پر مشتمل ہے۔ہے<ref>https://gurzain.wordpress.com/2015/11/03/khowar-poetry-or-chitrali-poetry</ref>۔
 
== مزید دیکھیے ==