"فرینک ملر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مضمون کی ابتدا کی گئی ہے
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 15:23، 29 نومبر 2015ء

فرینک مِلر (پیدائش 27 جنوری 1957ء) ایک امریکی کامک نگار، مصور اور فلمی ہدایتکار ہیں جو سنگین موضوعات پر کامک بُکس لِکھتے ہیں اور اِن کا زیادہ تر کام گرافک ناولز پر ہی ہوتا ہے۔ اِن کی مشہور کامک بُکس میں رونین، ڈیئرڈیول: بارن اگین، دی ڈارک نائٹ ریٹرنس، سِن سِٹی اور 300 کا شمار ملتا ہے۔ اِنہوں نے بیشتر فلموں کی ہدایتکاری بھی کی ہے جن میں دی سپیرٹ اور رابرٹ روڈریگیز کے ساتھ سلسلہ وار سِن سِٹی فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے پیشکار کی حیثیت سے فلم 300 پر بھی کام کیا ہے۔ ملر کو الیکٹرا کے کامکی کردار کے تخلیق کار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 2015ء میں اِنہیں آیزنر ایوارڈ کامک بُک حال آف فیم کیلئے نامزد کیا گیا۔

فرینک ملر