"جیوتی راؤ پھلے" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: {{Infobox philosopher | era = انیسویں صدی | image = Mphule.jpg | alt = | caption = | name = Jyotirao Govindr...
 
اضافہ
سطر 20:
 
'''جیوتی راؤ گووِند راؤ پھلے''' {{دیگر نام|ہندی=जोतिराव गोविंदराव फुले}}{{فاصل}} (11 اپریل 1827ء – 28 نومبر 1890ء) جو '''جیوتی با پھلے''' کے نام سے مشہور ہیں، ایک بھارتی فعالیت پسند، مفکر، [[تحریک اصلاح|معاشرتی مصلح]]، مصنف اور ماہر الہیات تھے۔ جیوتی با پھلے اپنی بیوی [[ساوتری بائی پھلے]] بھارت میں تعلیم نسواں کے سرخیل رہنما اور داعیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بعد ازاں ان کی سرگرمیوں کا دائرہ کاشتکاری، ذات پات کا نظام، خواتین اور خصوصاً بیواؤں کی بہبود و ترقی اور [[اچھوت]] کے خاتمہ جیسے اہم میدانوں تک وسیع ہو گیا۔ تاہم بنیادی طور پر جیوتی راؤ تعلیم نسواں اور نچلی ذاتوں کے حق میں اپنی بے پناہ کوششوں کے لیے سب سے زیادہ معروف ہیں۔ اپنی بیوی ساوتری بائی کو تعلیم دلانے کے بعد اگست 1848ء کو بھارت کا سب پہلا نسواں اسکول قائم کیا۔
 
ستمبر 1873ء میں اپنے پیروکاروں کے ساتھ مل کر [[ستیہ شودھک سماج]] (جویائے حق سماج) قائم کیا، بنیادی طور پر اس سوسائٹی کا مقصد کسانوں اور نچلی ذات کے لوگوں کے لیے مساوی حقوق کا حصول تھا۔ نیز جیوتی با پھلے [[مہاراشٹر کی تحریک سماجی اصلاح]] کے اہم رکن بھی سمجھے جاتے ہیں۔