"نورڈرائن ویسٹ فالن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: آبادی کے لحاظ سے جرمنی کا سب سے بڑا صوبہ۔ اس کا دار الحکومت ڈوسلڈورف ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے س...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 17:26، 24 دسمبر 2015ء

آبادی کے لحاظ سے جرمنی کا سب سے بڑا صوبہ۔ اس کا دار الحکومت ڈوسلڈورف ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر کولون ہے۔

محل و وقوع

ویسٹ فالن کا صوبہ جرمنی کے مغرب میں واقع ہے۔ اس کی حدود نیدرلینڈ، بلجئیم، اور جرمنی کے صوبہ جات نیڈرزاکسن، ہیسن اور رائن لینڈ فالز سے ملتی ہیں۔

تاریخ

دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی فوجی حکومت نے ۱۹۴۶ میں پروشیا کے دو صوبوں کے حصوں پر مشتمل ایک نیا صوبہ تشکیل دیا۔ اس کے بعد ۱۹۴۷ میں لیپے کا علاقہ اس صوبہ میں شامل کر کے اس کی موجودہ شکل بنی۔ ۱۹۴۹ میں ویسٹ فالن نے دوسرے صوبوں کے ساتھ مل کر وفاقی جمہوریہ جرمنی کی بنیاد رکھی۔ اسی صوبہ کا شہر بون ۱۹۴۹ سے ۱۹۹۰ تک وفاقی جمہوریہ جرمنی کا دار الحکومت رہا۔

آبادی

صوبہ ویسٹ فالن کی آبادی ۳۱ دسمبر ۲۰۱۴ کو 17.638.098 تھی۔ اس کے مطابق فی مربع کیلومیڑ آبادی ۵۱۷ ہے۔