"ایران عراق جنگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی روابط
سطر 29:
بالاخر [[ترکی]]، [[روس]] اور [[برطانیہ]] کی کوششوں سے [[17 نومبر]] [[1913ء]] کو [[استنبول]] کے مقام پر [[ایران]] اور [[سلطنت عثمانیہ]] کے مابین ایک معاہدہ طے پایا۔ جس کی رو سے برطانیہ، روس، سلطنت عثمانیہ اور ایران کے نمائندوں پر مشتمل چار رکنی کمیشن کا قیام عمل میں آیا۔ کمیشن نے ایک سال کی کوششوں کے بعد اکتوبر 1914ء میں ایران اور عراق کے مابین سرحدوں کا تعین کیا۔نتیجے کے طور پر [[محمرہ]] کی بندرگاہ کے نواح میں دریا کے وسط میں سرحد قائم کی گئی اور فوری طور پر بندرگاہ کا نظم و نسق عراق کے حوالے کر دیا گیا۔
==== منسوخی اور اقوام انجمن ====
[[1932ء]] میں [[ایران]] میں جب [[رضا شاہ کبیرپہلوی]] کی حکومت قائم ہوئی تو اس نے [[1913ء]] اور [[1914ء]] میں ہونے والے معاہدوں کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ چنانچہ [[عراق]] نے اس مسئلے کو [[جمعیت الاقوام|انجمن اقوام]] (League of Nations) میں پیش کر دیا۔ [[جمعیت الاقوام|جمعیت اقوام]] نے مشورہ دیا کہ دونوں ممالک اس مسئلے کو آپس میں مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ چنانچہ دونوں ممالک کے مابین [[4 جولائی]] [[1937ء]] کو ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔ جس میں [[1913ء]] اور [[1914ء]] کے معاہدوں کو دوبارہ تسلیم کر لیا گیا۔[[1937ء]] میں یہ معاہدہ نافذ العمل ہوا۔
 
== 1937ء کے معاہدہ سے انکار اور الجزائر کی مداخلت ==