"بسماچی تحریک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: '''بسماچی تحریک'' زار اور سوویت عہد میں روس کے خلاف مسلمانوں کی ایک بغاوت تھ...
 
clean up, Replaced: → (3),, typos fixed: حقیقتا → حقیقتاً using AWB
سطر 3:
== بسماچی تحریک ==
 
یہ بغاوت دراصل روس کے جابرانہ طرزِ حکومت، ثقافتی جبر اور سوویت عہد میں [[اشتراکیت|اشتراکیوں]] کی جانب سے زراعت کے حوالے سے مطالبوں کے خلاف ایک مقامی تحریک تھی جس کے پیچھے مسلم روایت پسندی اور [[تورانیت]] ([[انگریزی]]: Turanism) اہم عناصر تھے کیونکہ اس تحریک میں شریک اکثریت [[ترک باشندے|ترک نسل]] سے تعلق رکھتی تھی۔
 
== زار روس کے خلاف، 1916ء ==
 
اس تحریک کا آغاز [[1916ء]] کے [[موسم گرما]] میں اس وقت ہوا جب [[روسی سلطنت]] نے مسلمانوں کے عسکری خدمات سے استثنیٰ کا قانون ختم کر دیا جس کے خلاف [[وسط ایشیا]] میں زبردست بغاوت پھوٹی۔ زار انتظامیہ کی جانب سے زمینوں کی جبری وصولی نے ماحول پہلے ہی خراب کر رکھا تھا اور اس فیصلے نے گویا عوام میں آگ بھڑکا دی۔ اس بغاوت کو کچلنے کے لیے زار کی افواج نے بد ترین مظالم ڈھائے۔
 
== بسماچی تحریک کا پہلا مرحلہ، 1918ء تا 1920ء ==
سطر 15:
 
== بسماچی تحریک کا دوسرا مرحلہ، 1921ء تا 1923ء ==
[[تصویر:Ismail_EnverIsmail Enver.jpg|thumb|اسماعیل انور پاشا، جن کی آمد نے وسط ایشیا کی مسلم بغاوت میں نئی روح پھونکی]]
[[نومبر]] [[1921ء]] میں [[سلطنت عثمانیہ]] کے سابق وزیر جنگ [[اسماعیل انور پاشا]] خطے میں تشریف لائے اور انہوں نے خطے میں اسلامی حکومت کے قیام کے لیے سوویت اتحاد کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا۔ ان کی آمد نے خطے میں روسیوں کے خلاف بغاوت میں نئی روح پھونک دی اور جلد ہی انہوں نے بسماچی جنگجوؤں کو 16 ہزار افواج کی پیشہ ورانہ فوج میں تبدیل کر دیا اور [[1922ء]] کے اوائل تک بخارا کا ایک قابل ذکر حصہ بسماچیوں کے قبضے میں آ گیا۔
 
سطر 23:
[[تصویر:Frunze-mikhail.jpg|thumb|[[میخائل فرونزے]] بالشیوک رہنما جنہوں نے بسماچی بغاوت کو کچلنے میں اہم کردار ادا کیا]]
انور پاشا کے بعد بسماچیوں کی قیادت سنبھالنے والے [[سلیم پاشا]] نے جدوجہد جاری رکھی لیکن بالآخر [[1923ء]] میں انہیں [[افغانستان]] فرار ہونا پڑا۔
اہم قائدین کے مارے جانے کے بعد بسماچی تحریک نے خفیہ انداز میں کام کرنے کی ٹھانی اور پہاڑوں میں خفیہ ٹھکانوں کے ذریعے کاروائیوں کا آغاز کیا۔ لیکن ان کاروائیوں کے نتیجے میں وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے کیونکہ عوام اغوا اور دہشت گردانہ کاروائیوں کو پسندیدہ نظر سے نہیں دیکھتے۔ [[1926ء]] تک بسماچی بغاوت حقیقتاًحقیقتاًً اپنے انجام کو پہنچ گئی تاہم اکا دکا واقعات [[1931ء]] تک پیش آئے جب سوویت افواج نے بسماچی رہنما [[ابراہیم بیگ]] کو گرفتار کر لیا۔ [[1934ء]] میں بسماچیوں کے آخری گڑھ کو موجودہ [[کرغزستان]] میں ختم کر دیا گیا۔
سوویت ذرائع کے مطابق اس بغاوت میں 1441 روسی فوجی ہلاک ہوئے۔
==فلمیں==
بسماچی بغاوت کے موضوع پر مختلف فلمیں بھی بنائی گئی ہیں جن میں White Sun of the Desert, The Seventh Bullet اور The Bodyguard شامل ہیں۔
 
[[زمرہ:تاریخ وسط ایشیا]]