"ویکیپیڈیا:خودکار مراجعت شدہ صارف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
اضافہ
سطر 1:
{{خلاصہ|'''خودکار مراجعت شدہ''' کا اختیار رکھنے والے صارفین کی جانب سے تحریر کردہ نئے صفحات کی خودکار مراجعت ہو جاتی ہے۔ یہ اختیار ان تجربہ کار صارفین کو دیا جاتا ہے جو اپنے مضامین میں [[ویکیپیڈیا:بقید حیات شخصیات کی سوانح نگاری]]، [[ویکیپیڈیا:حقوق تصنیف و اشاعت]]، [[ویکیپیڈیا:تصدیقیت]] اور [[ویکیپیڈیا:معروفیت]] جیسے اہم ویکی اصول و ضوابط کو مکمل ملحوظ رکھتے اور معتد بہ تعداد میں مضامین تحریر کر چکے ہیں۔}}
[[File:Wikipedia Autopatrolled.svg|left|150px]]
 
'''خودکار مراجعت''' دراصل ایک [[ویکیپیڈیا:استرجع کنندگان|اختیار]] ہے جس سے [[ویکیپیڈیا:جدید صفحات کی مراجعت|جدید صفحات کے مراجعت کنندگان]] کے بار کو کم کرنا مقصود ہے۔ جن صارفین کو خودکار مراجعت کا اختیار حاصل ہوتا ہے ان کے تحریر کردہ نئے مضامین [[خاص:جدید صفحات|جدید صفحات]] میں [[میڈیاویکی|میڈیاویکی سافٹویئر]] کی جانب سے مراجعت شدہ نشان زد ہو جاتے ہیں اور یوں نئے صفحات کی مراجعت کا بار کچھ کم ہو جاتا ہے۔ یہ اختیار محض ان صارفین کو دیا جاتا ہے جو [[ویکیپیڈیا:ہدایات و حکمت عملیاں|ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط]] سے بخوبی واقف اور ویکی ماحول میں انہیں برتنے کے عادی ہوتے ہیں، نیز ان کے تحریر کردہ مضامین اس قابل ہو جاتے ہیں کہ کسی تجربہ کار صارف یا [[وپ:منتظمین|منتظم]] کی جانب سے ان کی نظر ثانی کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔
 
== طریقہ کار ==
جب کوئی نیا صارف کوئی نیا صفحہ/مضمون تحریر کرتا ہے تو [[خاص:جدید صفحات|جدید صفحات]] کے نوشتے میں اس کا تحریر کردہ صفحہ یا مضمون پیلے رنگ میں ظاہر ہوتا ہے، نیز [[خاص:حالیہ تبدیلیاں|حالیہ تبدیلیوں]] اور دیگر متعلقہ نوشتوں میں اس کی ترمیم کے ساتھ ایک لال رنگ کی علامت استعجاب (!) ظاہر ہوتی ہے۔ یوں تجربہ کار صارفین اور منتظمین کو یہ علم ہو جاتا ہے کہ فلاں صارف کی ترمیم پر نظرثانی کرنا ہے۔ منتظمین اس ترمیم یا مضمون پر نظر ثانی کر کے اسے مراجعت شدہ نشان زد کر دیتے ہیں اس طرح اس ترمیم کے ساتھ موجود علامتیں ختم ہو جاتی ہیں۔ تاہم جن صارفین کو خودکار مراجعت کا اختیار مل جاتا ہے ان کی ترمیمیں ان علامتوں سے عاری اور ان پر نظر ثانی کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔
 
[[زمرہ:ویکیپیڈیا میں خودکار مراجعت کی خصوصیت]]
[[زمرہ:ویکیپیڈیا صارفین کے درجات]]