"ضیا برقی اثر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:سائنس
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 1:
{{Light–matter interaction}}
جب کسی دھاتی سطح پر مناسب [[تعدد]] (frequency) کی شعاعیں ڈالی جاتی ہیں تو [[دھات]] سے برقیے ([[برقیہ|electron]]) خارج ہونے لگتے ہیں۔ دھات پر مناسب [[روشنی]] کے پڑنے پر الیکٹران کا خارج ہونا اثر ضیائ برق (photoelectric effect) کہلاتا ہے اور خارج ہونے والے برقیے یا [[برقیہ|الیکٹرون]] فوٹو الیکٹرون (photo electrons) کہلاتے ہیں۔<br />
اثر ضیائ برق کے لیئے لیے ضروری ہے کہ روشنی کا تعدد (فریکوینسی) ایک خاص حد سے زیادہ ہو۔ اس حد یا نقطہ آغاز کو آغازی تعدد (threshold frequency) کہتے ہیں۔ مختلف دھاتوں کے لیئے لیے آغازی تعدد (threshold frequency) مختلف ہوتا ہے۔بیشتر دھاتیں [[برقناطیسی اشعاع#نظر آنے والی روشنی|نظر آنے والی روشنی]] یا [[بالائے بنفشی]] شعاعوں کے پڑنے پر الیکٹران خارج کرتی ہیں جبکہ سیزیم [[سیزیئم|caesium]] زیریں سرخ ([[زیرسرخ|infrared]]) شعاعوں سے بھی الیکٹران خارج کر سکتا ہے۔<br />
اگر روشنی کا تعدد (frequency) آغازی تعدد (threshold frequency) سے کم ہو تو روشنی خواہ کتنی ہی تیز کیوں نہ ہو کوئی الیکٹران خارج نہیں ہوتا۔ اسکے برعکس آغازی تعدد (threshold frequency) سے زیادہ تعدد (frequency) رکھنے والی روشنی کی نہایت کمزور شعاع بھی الیکٹران خارج کر سکتی ہے یعنی اثر ضیائ برق (photoelectric effect) شروع کر سکتی ہے۔ اور اگر ایسی روشنی کی شدت اور بھی تیز ہو جائے تو خارج ہونے والے الیکٹران کی تعداد بھی بڑھ جائے گی ( یعنی کرنٹ بڑھ جائے گا۔)<br />
اگر روشنی کا تعدد (frequency) آغازی تعدد (threshold frequency) سے بڑھتا چلا جائے تو خارج ہونے والے الیکٹران کی حرکی توانائ بڑھتی چلی جاتی ہے۔ آسان الفاظ میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ آغازی تعدد threshold frequency کے اوپر اگر روشنی کی شدت بڑھایں تو کرنٹ میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر روشنی کی فریکوئنسی بڑھایں تو خارج شدہ الیکٹران کی [[وولٹیج]] (voltage) میں اضافہ ہوتاہے۔ <br />