"عوامی نیشنل پارٹی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 1:
{{پاکستان کی سیاست}}
'''عوامی نیشنل پارٹی''' [[پاکستان]] کی ایک سیاسی جماعت ہے۔ اس جماعت کا زیادہ اثر و رسوخ [[صوبہ خیبر پختونخوا]] اور [[بلوچستان]] کے پشتون علاقوں میں ہے۔ اس کے علاوہ یہ جماعت [[صوبہ سندھ]] اور [[پنجاب]] میں بھی چھوٹے پیمانے پر اپنا اثر رکھتی ہے۔ یہ جماعت ماضی میں قائم کی گئی نیشنل عوامی پارٹی کی تبدیل شدہ شکل ہے، جو کہ برصغیر کی مشہور خدائی خدمتگار تحریک جو برطانوی دور حکومت میں چلائی گئی تھی سے اخذ شدہ ہے۔ <br />
== قیام و تاریخ ==
[[1986ء]] میں [[قومی جمہوری پارٹی]] دوسری سیاسی جماعتوں اور دھڑوں میں ضم ہوئے تو ایک نئی جماعت تشکیل دی گئی جس کا نام عوامی نیشنل پارٹی رکھا گیا۔ [[خان عبد الولی خان|عبدالولی خان]] اس جماعت کے صدر جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے قوم پرست رہنما [[رسول بخش پلیجو]] جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے۔ اس جماعت نے [[1986ء]] سے [[1988ء]] تک چلائی گئی تحریک برائے بحالی جمہوریت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ <br />
سطر 43:
== نظریہ ==
عوامی نیشنل پارٹی ایک لبرل پختون نظریہ کی حامل جماعت ہے جو صوبائی خودمختاری اور ثقافتی پہلوؤں پر زور دیتی ہے۔ یہ جماعت ہر بار اتحاد میں شامل رہ کر تبدیلی لانے کی خواہاں رہی ہے۔ [[2002ء]] کے انتخابات میں اس جماعت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور [[قومی اسمبلی]] مین کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام رہی- ان انتخابات میں کھل کر اس جماعت نے [[افغانستان]] اور [[پاکستان]] میں [[طالبان]] کی مخالفت کی اور امریکی حملے کی [[افغانستان]] پر حملے کو جائز قرار دیا۔<br />
اس جماعت کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں پر [[2007ء]] سے اب تک طالبان کی جانب سے کئی حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں کے باوجود اس جماعت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تشدد کے خاتمے کے لیے طالبان سے مذاکرات پر زور دیا ہے۔ کلی طور پر اس جماعت نے [[القاعدہ]] اور [[امریکہ]] دونوں کی جانب سے زور کو مسترد کر دیا۔ [[2008ء]] میں عام انتخابات میں بھاری کامیابی کے بعد سے اب تک یہ جماعت اور اس کے رہنما طالبان کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ [[فروری]] [[2009ء]] کے اعداد و شمار کے مطابق 100 سے زائد جماعتی کارکنان اور عہدیدار تحریک طالبان پاکستان کے حملوں میں خود کش یا قاتلانہ حملوں کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ عوامی نیشنل پارٹی پاکستان کی مرکزی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتی رہی ہے جس کے تحت افغان جنگ اور اس کے خاتمے کے بعد جنگجوؤں کی حمایت کی گئی تھی۔ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہوئے مذاکرات میں مالاکنڈ ڈویژن میں شریعت کا نفازنفاذ عمل میں لایا گیا لیکن طالبان کی خودسری اس معائدے کی ناکامی کا سبب بنا اور اب [[صوبہ خیبر پختونخوا]] کے [[مالاکنڈ]] ڈویژن اور [[جنوبی وزیرستان]] میں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی حکومت کی توثیق سے [[تحریک طالبان پاکستان]] کے خلاف فوجی کاروائیاں جاری ہیں۔
 
== اعتراضات ==
[[9 مئی]] [[2008ء]] کو [[پاکستان]] کے [[انگریزی]] [[ڈان|اخبار ڈان]] نے سفارتی زرائعذرائع کے توسط سے بتایا کہ جماعت کے صدر [[اسفند یار ولی خان]] نے [[امریکہ]] کا خفیہ دورہ کیا ہے اور [[امریکہ]] کی مرکزی قیادت سے رابطہ کیا۔ یہ خبر جماعت کے لیے ایک دھچکہ تھا کیونکہ پشتون قبائل میں امریکہ کے خلاف پائی جانے والی نفرت ان اعتراضات کو جنم دے رہی ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو ملنی والی اکثریت ہرگز [[امریکہ]] نواز پالیسیوں کے نفاذ کے لیے نہ تھی۔<br />
[[دہشت پر جنگ]] کے بعد سے جماعت کی امریکی حمایت سابق صدر [[بیگم نسیم ولی خان]] کو بھی حیران کرتی ہے۔<ref>
{{cite news |title=’امریکہ کی حمایت کرنا سمجھ سے باہر ہے‘ |author= |url=http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2012/02/120207_naseem_wali_int_rh.shtml |newspaper=بی بی سی موقع |date=8 فروری 2012ء |accessdate=}}