"گلیشیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 1:
[[موسم سرما]] میں [[برف باری]] کے بعد [[موسم گرما]] میں [[برف]] کا پگھلاؤ اور [[عمل تبخیر]] ساری برف کو ختم کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ اس طرح سال بسال برف کی مقدار بڑھتی رہتی ہے۔ پگھلنے اور دوبارہ منجمد ہونے کی بناء پر برف سخت ہو جاتی ہے۔ نیز یہ دانے دار برف بن جاتی ہے۔ بالائی برف کے دباؤ سے تحتی برف سخت قلمی برف کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ یہ برف اس برف سے مختلف ہوتی جو پانی کے منجمد ہونے سے تشکیل پاتی ہے، نیز اس کے ذرات کے درمیان ہوا مقید ہو جاتی ہے۔ اس لیے برف دودھیا رنگ کی ہو جاتی ہے۔ جب برف کی تہہ خاصی دبیز ہو جاتی ہے تو اس کی نچلی تہیں ارضی حرارت کی بنا پر نرم رہتی ہیں اور پھسلنا شروع کر دیتی ہیں۔ اس طرح '''گلیشیر''' کی ابتدا ہوتی ہے۔
 
جب کسی طاس یا نشیبی وادی میں برف کا ایک وسیع ذخیرہ جمع ہو جائے تو اس ڈھیر میں سے زبان کی شکل کا ایک حصہ اوپری دباؤ کی بناء پر برآمد ہونے لگتا ہے جو آہستہ آہستہ سرکتے سرکتے اس انبار سے علیحدہعلاحدہ ہو کر ڈھلان کے ساتھ متحرک ہو جاتا ہے۔ اسے '''گلیشیر''' کہتے ہیں۔
[[ملف:155 - Glacier Perito Moreno - Panorama de la partie nord - Janvier 2010.jpg|thumb|center|800px|گلیشیر]]