"شمشیر الحیدری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«شاعر، صحافی، ڈرامہ نگار اور براڈ کاسٹر ۔ 15 ستمبر 1932 کو سندھ کے ضلع بدین م...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 18:15، 3 دسمبر 2016ء

شاعر، صحافی، ڈرامہ نگار اور براڈ کاسٹر ۔ 15 ستمبر 1932 کو سندھ کے ضلع بدین میں کڈھن کے مقام پر پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم پہلے بدین گورنمنٹ سکول میں اور پھر کراچی میں سندھ کے قدیم تعلیمی ادارے سندھ مدرسۃ الاسلام میں حاصل کی۔لکھنے اور عملی زندگی کی ابتدا انھوں نے انیس سو اکاون میں اپنے چچا ڈاکٹر نوید الحیدری ایڈیٹر ہفت روزہ ’عین الحق‘ کے ساتھ کام سے شروع کیا۔ اِسی ہفت روزہ میں انھوں نے اپنی شاعری اور تنقیدی مضامین کی اشاعت کی ابتدا بھی کی۔اس کے بعد وہ انیس سو چون میں وہ حیدرآباد منتقل ہو گئے اور وہاں سے روزنامہ صحافت کی ابتدا کی۔ غالباً اسی دوران انھوں سندھ یونیورسٹی سے ماسٹرز بھی کیا اور انیس سو چھپن میں سرکاری ملازمت اختیار کر لی اور بالاخر انیس سو اکانوے میں میں وزارتِ اطلاعات سے گریڈ انیس کے افسر کے طور پر سبکدوش ہوئے۔ان کا پہلا شعری مجموعہ ’لاٹ‘ (دیے کی لو) پہلی بار انیس سو باسٹھ میں شائع ہوا۔ جس کی نئی اشاعت، چالیس سال بعد، اِسی سال دو ہزار بارہ میں ہوئی۔ ان کے لکھے ہوئے کئی گیت اور غزلیں انتہائی مقبول ہوئیں۔ اپنے شعری اسلوب کے مطابق وہ اردو سے بہت قریب تھے اور غالباً سندھی میں آزاد نظم لکھنے والے پہلے جدید شاعر بھی تھے۔وہ دس سال تک سندھی ادبی بورڈ کے سیکرٹری رہے اور اس دوران انھوں نے پونے دو سو سے زائد کتابوں کی تدوین اور ترجمہ کرایا۔ وہ سندھ میں ادیبوں کی سب سے بڑی تنظیم سندھی ادبی سنگت کے بانی تھے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان میں ٹیلی ویژن کے اولین سندھی اینکر اور سکرپٹ رائٹر اور ڈرامہ نگار بھی رہے۔