"حلقہ ارباب ذوق" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
Fixed typo
(ٹیگ: ترمیم از موبائل ترمیم از موبائل ایپ)
سطر 47:
 
== چوتھا دور ==
چوتھا دور 1947ءسے 1967ءتک پھیلا ہوا ہے۔ اس دور میں [[میراجی]] کی وفات ایک ایسا واقعہ ہے جس نے حلقہ ارباب ذوق کو شدت سے متاثر کیا حلقہ اس مرکزی فعال شخصیت سے محروم ہو گیا اب حلقے پر روایت کی گرفت کمزور پڑنے لگی۔ ہفتہ وار مجالس میں تنقید کا رخ ذاتیات کی طرف مڑنے لگا اس لیے جب ادباءکے احتساب ،جواب طلبی اور خراج کا سلسلہ شروع ہوا تو حلقے کی تحریک بلاواسبہبلاواسطہ طور پر متاثر ہونے لگی ۔ انجمن ترقی پسند مصنفین کی سیاسی پابندی نے بھی حلقے کو براہ راست متاثر کیا اس کے علاوہ نظریاتی تنقید کے برعکس عملی تنقید کا دور دورہ شروع ہونے لگا۔ ترقی پسند تحریک پر پابندی کے بعد ایک مرتبہ پھر ترقی پسند ادباءکی توجہ حلقے کی طرف مبذول ہوئی ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ حلقے پر ترقی پسند ادباءکا سیاسی تسلط آہستہ آہستہ مستحکم ہونے لگا نتیجہ یہ ہوا کہ ادب کا فریم آہستہ آہستہ شکستہ ہوگیا اور اس کے بجائے سیاست کا فریم روز بروز مضبوط ہونے لگا۔ چنانچہ جب ادب پر سیاست غالب آگئی تو حلقہ دو الگ الگ حصوں میں بٹ گیا چنانچہ حلقے پر قابض انقلابی گروہ کو ”حلقہ اربابِ ذوق سیاسی “ کا نام دیا گیا اور دوسرا ”حلقہ اربابِ ذوق ادبی “ کہلانے لگا۔
 
== حلقہ اربابِ ذوق سیاسی ==