"شاہ رخ خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 174:
* بھارتی فلم نگری میں کھیل پر بننے والی فلموں میں سب سے ہٹ فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ثابت ہوئی، فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی ہاکی ٹیم کے کوچ کبیر خان کاکردار اداکیا جو خواتین کی ہاکی ٹیم کوورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار اداکرتاہے۔ فلم چک دے انڈیا کی کامیابی نے بالی ووڈ میں کھیلوں پربننے والی فلموں کو ایک نیا رجحان دیا جس کے بعد کئی فلمیں بنائی گئیں۔شاہ رخ خان نے فلم میں اپنے روایتی اداکاری سے ہٹ کر ایک مختلف کرداراداکرکے بالی ووڈ پر اپنی بادشاہت کا ثبوت دیا۔بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم نے کھیلوں میں خواتین کی اہمیت کو اجاگرکرنے میں بہت مدددی۔
<h3>شاہ رخ خان کی کامیاب فلمیں</h3>شاہ رخ خان بالی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دے کر بولی وڈ میں اپنا لوہا منوایا۔بولی وڈ میں رومانس کا بادشاہ کا خطاب پانے والے شاہ رخ نے اپنی فلموں میں ایک سے بڑھ کر ایک اداکارہ کے ساتھ کام کیا جس میں کاجول، ایشوریا رائے، رانی مکھرجی، دپیکا پڈوکون، جوہی چاولہ اور مادھوری ڈکشت وغیرہ شامل ہیں۔
شاہ رخ خان کی ویسے تو ہر فلم ہی کامیاب ثابت ہوتی ہے لیکن کچھ خاص فلمیں ایسی ہیں جوجوآ ا?ج بھی ان کے کامیاب کیرئیر میں سر فہرست ہوں گی جس میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’دیوداس‘، ’دل تو پاگل ہے‘، ’ڈر‘، ’کل ہو نا ہو‘، ’ویر زارا‘، ’چک دے انڈیا‘ وغیرہ شامل ہیں۔اپنی بے مثال اداکاری پر انھوں نے بے شمار ایوارڈز حاصل کیے جن میں 14 فلم فیئر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ ہم نے بولی وڈ کنگ شاہ رخ کی مشہور فلموں کی فہرست میں چند درج ذیل ہیں۔<ref name=":0" />
* دل والے دلہنیا لے جائیں گے شاہ رخ خان کے کیرئیر کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے، اس فلم میں شاہ رخ نے راج نام کے ایک لڑکے کا کردار ادا کیا تھا جو سمرن نامی ایک لڑکی کی محبت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ 1995 میں ریلیز ہوئی اس فلم کو آج تک شاہ رخ کے مداحوں کے دلوں میں ایک اہم جگہ ملی ہوئی ہے۔
* فلم دل تو پاگل ہے اپنے دور کی بہترین فلموں میں سے ایک مانی جاتی ہے، اس کی مختلف کہانی نے مداحوں کے دلوں میں جگہ حاصل کی ساتھ ساتھ مادھوری اور کرشمہ کپور کے ساتھ شاہ رخ کی جوڑی کو بھی کافی سراہا گیا ۔