"موہرا مرادو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 11:
قدیمی درسگاہ میں طالب علموں کے لئے ۲۷ کمرے موجود ہیں جو ایک مرکزی تلاب کے ارد گرد واقع ہیں۔ مستطیل شکل کے اس تلاب کی گہرائی نصف میٹر تھی اور اس کا پانی مذہبی مقاصد کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ بارش کا پانی چھت سے لکڑی کے پرنالوں کے راستہ تلاب میں گرتا تھا۔ تلاب میں اترنے کے لئے چاروں طرف زینے موجود ہیں۔ درسگاہ میں ایک باورچی خانہ بھی موجود ہے اور ایک کنواں بھی جو آج بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ بدھ کے مجسمے درسگاہ کے صحن اور طالب علموں کے کمروں میں بکثرت موجود ہیں۔ درسگاہ میں ایک طرف اجتماع کا بڑا کمرہ بھی بنا ہوا ہے۔
 
یہ درسگاہ دو منزلہ تھی۔ دوسری منزل تک جانے کے لئے ایک کمرے میں سے زینے جاتے تھے۔ دیواروں کی چوڑائی کو دیکھ کر اندازااندازہ ہوتا ہے کہ شائد تیسری منزل بھی بنائی گئی تھی۔
 
==یادگار==