"انکرپشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 21:
 
=== صفریت کا استعمال ===
صفریت کا استعمال ایک طویل عرصے تک فوجی و عسکری نقطہ نظر سے کیا جاتا رہا ہے۔تاہم اب یہ غیر فوجی مقاصد کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔خاص طور پر کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے بعد صفریت کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔آپ بہت سی ویب سائٹس میں اپنا پاس ورڈ دے کر داخل ہوتے ہیں۔ہر ویب سائٹ کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ آپ کے پاس ورڈ کو اپنے پاس صفریت کرکے رکھے۔اگر یہ پاس ورڈ بغیر صفریت کے رکھے جائیں تو خدشہ ہے کہ کو اور بھی ان کو پڑھ کر آپ کی نجی معلومات تک پہنچ سکتا ہے۔[[کمپیوٹر سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ]] کے مطابق 71 فیصد کمپنیاں اپنی معلومات کے تبادلے کے دوران صفریت کو استعمال کرتی ہیں جبکہ 53 فیصد اپنے پاس محفوظ معلومات کو بھی صفریت کرکے رکھتی ہیں۔حالیہ دنوں میں کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں جن میں معلومات لیپ ٹاپ یا کسی بیک اپ ڈرائیو وغیرہ سے چوری کی گئیں۔اس لیے یہ سفارش کی جاتی ہے کہ معلومات اگر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہ بھی کی جارہی ہوں تب بھی انہیں ضرور صفریت کرکے رکھنا چاہیے(اسے حالت سکون(At rest) بھی کہا جاتا ہے) کہ اگر آپ کا لیپ ٹاپ یا ڈرائیو وغیرہ چوری بھی ہو جائے تو اس میں سے معلومات حاصل نہ کی جاسکیں۔ڈیجیٹل رائٹس منیجمنٹ (Digital Rights Management) بھی حالت سکون صفرت کا ایک نظام ہے جو کاپی رائٹس رکھنے والی معلومات کی نقل بنانے اور سافٹ وئیر کو ریورس انجینئرنگانجینئری سے روکتا ہے
معلومات کو منتقلی کے دوران بھی محفوظ رکھنا بہت ضروری خواہ یہ معلومات نیٹ ورک(انٹرنیت سے لیکر بلیو ٹوتھ یا لوکل نیٹ ورک سب شامل ہیں) کے ذریعے یا کسی اور طریقے سے منتقل کی جارہی ہوں۔اس کے علاوہ موبائل فون، سمارٹ فون یا کسی اور آلے کی مدد سے بھی معلومات منتقل کی جارہی ہوں ان کی صفریت لازمی ہے تاکہ کہیں بھی ان کی نقل ہوجانے کی صورت میں معلومات ظاہر نہ ہوں۔