"احتِشاء" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
صفائی بذریعہ خوب, replaced: جاۓ ← جائے (3)
سطر 1:
احتشاء (infarction) [[حیات|جانداروں]] کے جسم میں رونما ہونے والی ایک ایسی کیفیت کو کہا جاتا ہے کہ جس میں کوئی [[احتش|احتش (infarct)]] پیدا ہو جاۓجائے ، یعنی سادہ سے الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ احتش بننے کے عمل کو احتشاء کہا جاتا ہے۔ اور احتش کا لفظ دراصل روک دینے یا کاٹ دینے کے معنی رکھتا ہے جس سے مراد [[انسان|انسانی]] جسم میں کسی حصے کو [[خون]] کی فراہمی رک جانے کی ہوتی ہے۔ جب جسم کے کسی حصے (یعنی [[نسیج|نسیج (tissue)]]) کو خون کی فراہمی میں رکاوٹ آجاۓآجائے تو وہ حصہ اپنی [[حیات]] برقرار نہیں رکھ سکتا اور [[مردار]] ہوجاتا ہے۔ اس طرح کسی نسیج کے مردہ ہوجانے کے عمل کو [[necrosis]] کہتے ہیں اور جو نسیج اس طرح خون کے نا ملنے سے necrosis ہوا ہو اس کو ہی احتش (infarct) کہا جاتا ہے۔
 
ایسا عام طور پر [[شریان]]وں میں پیدا ہونے والی کسی رکاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے جو اس شریان میں خون کے [[روان|بہاؤ]] کو روک دیتی ہے۔ خون کی نالیوں یا شریانوں میں ایسی رکاوٹ کی دو بڑی وجوہات میں [[لختہ|لختہ (thrombus)]] اور [[صِمَّہ|صمہ (embolus)]] شامل ہیں۔ لختہ ایک ایسی کیفیت یا رکاوٹ کو کہا جاتا ہے کہ جو خون کی نالی کی دیوار کے ساتھ چپکی ہوئی ہو جبکہ صمہ ایک ایسی رکاوٹ ہوتی ہے کہ جو نالی کی دیواروں سے چپکی ہوئی نا ہو بلکہ آزادانہ خون کی نالی میں خون کے ساتھ ساتھ تیرتی پھر رہی ہو۔ انکی مزید تفصیل کيليے انکے مخصوص صفحات دیکھیے۔
 
اس طرح جب جسم کے کسی [[عُضو|عضو]] میں احتشاء (infarction) کی کیفیت پیدا ہوجاۓہوجائے تو وہ حصہ اپنا فعل درست انجام نہیں دے سکتا اور مختلف امراض کا باعث بنتا ہے جن میں دل کا ناکارہ ہوجانا یا [[عارضۂ قلب]] اور [[سکتہ|فالج]] جیسے امراض شامل ہیں جنکی بنیادی وجہ احتشاء ہی ہوتی ہے۔
 
== مزید دیکھیۓ ==